امریکی صدر کی حماس کو جنگ بندی کی خلاف ورزی پر سنگین دھمکیاں

واشنگٹن(نیشنل ٹائمز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اسرائیل کی خوش قسمتی ہے کہ یرغمالی واپس مل گئے۔
امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کچھ یرغمالیوں کی لاشیں آج واپس لائی گئی ہیں، حماس جنگ بندی کی خلاف ورزی کرے گا تو امریکا مداخلت کر سکتا ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ روسی صدرسے فون پر بات ہوئی، جلد ملاقات بھی ہوگی، یوکرینی صدرسے ملاقات میں انہیں پیوٹن سے ہونے والی گفتگو بارے آگاہ کروں گا، صدر پیوٹن سے 2 ہفتوں میں ملاقات متوقع ہے۔امریکی صدر کا کہنا تھاکہ 8 جنگیں رکواچکا ہوں، روس یوکرین نویں جنگ ہے جسے روکنے کی کوشش کررہا ہوں، امید ہے روس یوکرین جنگ جلد روکنے میں کامیاب ہو جائیں گے، روس یوکرین جنگ میں ہزاروں لوگ مارے جا چکے ہیں۔انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ روس پر پابندیوں کا فیصلہ مشاورت کے بعد کروں گا۔



  تازہ ترین   
فیلڈ مارشل سے ایرانی صدر کی ملاقات، علاقائی استحکام کیلئے پاکستان کے کردار کو سراہا
اسلام آباد مفاہمتی یادداشت دیرپا اور پائیدار معاہدے کی راہ ہموار کرے گی: وزیراعظم
پاکستان اور ایران کا برادرانہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ
قومی اسمبلی میں فنانس بل 27-2026 کثرتِ رائے سے منظور، اپوزیشن کی ترامیم مسترد
ایران نے سخت جوہری معائنوں پر اتفاق کر لیا: صدر ٹرمپ
تیل پر پابندی ختم، امریکہ 12 ارب ڈالر کے منجمد اثاثے جاری کرے گا: باقر قالیباف
ایران یورینیم باہر بھیجنے کے بجائے افزودگی کی سطح کم کرے گا: اسحاق ڈار
ایرانی صدر مسعود پزشکیان سرکاری دورے پر آج اسلام آباد پہنچیں گے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر