بیجنگ میں خواتین کی صلاحیتوں کو فروغ دینے کے لئے مخصوص عالمی مرکز کا افتتاح

بیجنگ(شِنہوا)خواتین کی صلاحیت سازی کے لئےمخصوص ایک نئے عالمی مرکز کا بیجنگ کی چائنہ ویمنز یونیورسٹی میں افتتاح کر دیا گیا ہے۔ یہ مرکز دنیا بھر میں خواتین کی ہمہ جہت ترقی کو فروغ دینے کی ملک کی جاری کوششوں کا ایک حصہ ہے۔
خواتین کی صلاحیت سازی سے متعلق عالمی مرکز کو آل چائنہ ویمنز فیڈریشن اور چائنہ انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ کوآپریشن ایجنسی نے مشترکہ طور پر قائم کیا ہے۔ اس کا مقصد متعلقہ ممالک اور بین الاقوامی تنظیموں کے ساتھ تعاون کے ذریعے خواتین کی صلاحیت سازی اور ترقی کو فروغ دینا ہے۔ یہ مرکز باصلاحیت خواتین کی تربیت اور عالمی سطح پر صنفی مساوات اور پائیدار ترقی میں کردار ادا کرنے کے لئے کام کرے گا۔
افتتاحی تقریب میں اقوام متحدہ کی انڈر سیکرٹری جنرل اور اقوام متحدہ کے ادارہ برائے خواتین کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر سیما بحوث کے علاوہ ان متعلقہ ممالک کے وزارتی نمائندوں نے بھی شرکت کی جو اس ہفتے کے شروع میں خواتین کے متعلق بیجنگ میں منعقدہ عالمی رہنماؤں کے اجلاس میں شامل تھے۔
افتتاح کے بعد ایک گول میز کانفرنس بھی منعقد کی گئی تاکہ متعدد ممالک کے مندوبین دنیا بھر میں خواتین کی ترقی کو فروغ دینے کے حوالے سے اپنے خیالات اور تجربات کا تبادلہ کر سکیں۔



  تازہ ترین   
فیلڈ مارشل سے ایرانی صدر کی ملاقات، علاقائی استحکام کیلئے پاکستان کے کردار کو سراہا
اسلام آباد مفاہمتی یادداشت دیرپا اور پائیدار معاہدے کی راہ ہموار کرے گی: وزیراعظم
پاکستان اور ایران کا برادرانہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ
قومی اسمبلی میں فنانس بل 27-2026 کثرتِ رائے سے منظور، اپوزیشن کی ترامیم مسترد
ایران نے سخت جوہری معائنوں پر اتفاق کر لیا: صدر ٹرمپ
تیل پر پابندی ختم، امریکہ 12 ارب ڈالر کے منجمد اثاثے جاری کرے گا: باقر قالیباف
ایران یورینیم باہر بھیجنے کے بجائے افزودگی کی سطح کم کرے گا: اسحاق ڈار
ایرانی صدر مسعود پزشکیان سرکاری دورے پر آج اسلام آباد پہنچیں گے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر