کولمبیا کا منشیات فروشوں سے ضبط سونا غزہ بھیجنے کا اعلان

بگوٹا(نیشنل ٹائمز)کولمبیا کے بائیں بازو کے پہلے صدر گستاوو پیٹرو نے منشیات کے سمگلروں سے ضبط کیا گیا سونا فلسطینیوں کی مدد کے لیے غزہ بھیجنے کا اعلان کردیا۔
سوشل میڈیا پر کولمبیا کے صدر نے لکھا کہ یہ سونا جنگ سے متاثرہ فلسطینی بچوں کے علاج اورغزہ کی تعمیر نو کے لیے استعمال کیا جائے گا، یہ اقدام انسانیت اورعالمی یکجہتی کی مثال ہے، وہ انسانیت کی بنیاد پر فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں اور اس مشکل گھڑی میں غزہ کی مدد کے لیے عملی اقدامات کریں گے۔گستاوو پیٹرو نے غزہ کی تعمیر نو اور بحالی کے لیے عالمی فورس بنانے سے متعلق اقوام متحدہ میں قرار داد پیش کرنے کا بھی اعلان کردیا۔یاد رہےکہ صدر گستاوو پیٹرو فلسطین کے حامی سمجھے جاتے ہیں، وہ ماضی میں بارہا اسرائیلی فوجی کارروائیوں اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر سخت تنقید کر چکے ہیں۔گستاوو پیٹرو نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے امریکا اور اسرائیل پر سخت تنقید کی تھی اور اجلاس کے بعد اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹرز کے سامنے مظاہرے میں شرکت بھی کی تھی۔کولمبیا نے گزشتہ سال درجنوں زخمی فلسطینی بچوں کو طبی امداد کے لیے بگوٹا کے ہسپتالوں میں علاج کی سہولت بھی فراہم کی تھی۔



  تازہ ترین   
فیلڈ مارشل سے ایرانی صدر کی ملاقات، علاقائی استحکام کیلئے پاکستان کے کردار کو سراہا
اسلام آباد مفاہمتی یادداشت دیرپا اور پائیدار معاہدے کی راہ ہموار کرے گی: وزیراعظم
پاکستان اور ایران کا برادرانہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ
قومی اسمبلی میں فنانس بل 27-2026 کثرتِ رائے سے منظور، اپوزیشن کی ترامیم مسترد
ایران نے سخت جوہری معائنوں پر اتفاق کر لیا: صدر ٹرمپ
تیل پر پابندی ختم، امریکہ 12 ارب ڈالر کے منجمد اثاثے جاری کرے گا: باقر قالیباف
ایران یورینیم باہر بھیجنے کے بجائے افزودگی کی سطح کم کرے گا: اسحاق ڈار
ایرانی صدر مسعود پزشکیان سرکاری دورے پر آج اسلام آباد پہنچیں گے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر