مشعال ملک کا عالمی ضمیر سے دردناک اپیل: ’’یاسین ملک زندگی اور موت کی کشمکش میں ہیں‘‘

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ، مشعال ملک نے ایک وڈیو پیغام میں عالمی برادری، انسانی حقوق کی تنظیموں اور دنیا بھر کے با شعور انسانوں سے درد مندانہ اپیل کی ہے کہ وہ یاسین ملک کی گرتی ہوئی صحت کے حوالے سے فوری آواز بلند کریں۔

مشعال ملک نے کہا کہ “میری اپیل ایک ماں، ایک بیوی یا بیٹی کی نہیں بلکہ پوری انسانیت کے ضمیر کی ہے۔ یاسین ملک اس وقت موت و زندگی کی کشمکش میں مبتلا ہیں، اور بھارتی جیل میں انہیں طبی سہولیات سے محروم رکھا جا رہا ہے۔”

انہوں نے انکشاف کیا کہ یاسین ملک کے دل میں 1990 میں لگایا گیا میٹلک والو اب ناکارہ ہو چکا ہے، اور ان کی حالت آئی سی یو کی متقاضی ہے، مگر انہیں تاحال کوئی طبی سہولت فراہم نہیں کی گئی۔

“خوراک میں زہر دیے جانے کی اطلاعات اور دل کی بیماری سب کچھ ایک ہی طرف اشارہ کر رہا ہے – اگر ہم خاموش رہے تو بہت دیر ہو جائے گی،” مشعال ملک نے خبردار کیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ صرف ایک شخص کے ساتھ زیادتی نہیں، بلکہ انسانیت پر حملہ ہے۔ “یہ جنگ صرف یاسین ملک کی نہیں، بلکہ حق، سچ اور انصاف کی بقا کی جنگ ہے۔ اگر ان کی جان کو کچھ ہوا تو اس کے اثرات پورے خطے کو لپیٹ میں لے سکتے ہیں۔”

مشعال ملک نے عالمی اداروں، انسانی حقوق کے علمبرداروں اور دنیا بھر کے انصاف پسند انسانوں سے اپیل کی کہ وہ خاموش نہ رہیں، اور فوری عمل کریں۔

انہوں نے سوال اٹھایا کہ عالمی میڈیکل تنظیمیں اس سنگین انسانی مسئلے پر خاموش کیوں ہیں؟ “یاسین ملک کی زندگی خطرے میں ہے، وقت کم ہے، عمل فوری درکار ہے۔”

مشعال ملک نے بتایا کہ اس وقت کشمیر، پاکستان اور دنیا بھر میں یاسین ملک کی صحتیابی کے لیے دعاؤں اور احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔



  تازہ ترین   
عمران خان کا شفا ہسپتال میں تفصیلی معائنہ، صحت مند قرار، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا: عطا تارڑ
پاکستان اور بلوچستان کا حال اور مستقبل ایک ہے اور ایک رہے گا: فیلڈ مارشل
ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئے سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہوں: ٹرمپ
حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا
ایران کے ساتھ جنگ نئے مرحلے میں داخل ہوچکی: جے ڈی وینس
پاکستان اور شام کا دفاعی شعبوں میں تعاون اور روابط بڑھانے پر اتفاق
روس کے یوکرین میں مزید فضائی حملے، 17 افراد ہلاک، 40 زخمی
نیشنل کمانڈ اتھارٹی ایکٹ میں ترمیم اور ڈیفنس فورسز ایکٹ 2026 قومی اسمبلی اور سینیٹ سے منظور





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر