سکیورٹی فورسز کی شمالی وزیرستان میں کارروائیاں، مزید 21 دہشت گرد ہلاک

راولپنڈی(نیشنل ٹائمز)سکیورٹی فورسز نے میران شاہ و گرد و نواح میں انٹیلی جنس معلومات پر کارروائیاں کرتے ہوئے مزید 21 دہشت گرد ہلاک کر دیئے۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ کے مطابق سکیورٹی فورسز کی جانب سے انٹیلی جنس بنیادوں پر کارروائیوں کے تسلسل میں خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ اور گرد و نواح میں خوارج کے متعدد ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔

گزشتہ 72 گھنٹوں کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلوں میں بھارت کے حمایت یافتہ فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے مزید 21 خوارج ہلاک کر دیے گئے، جن میں چار اہم سرغنہ خالد رضا عرف سالار، مفتون، موسیٰ اور عمران عرف ایان بھی شامل ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ہلاک ہونے والے یہ سرغنہ سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں اور معصوم شہریوں کے قتل سمیت متعدد دہشت گرد کارروائیوں میں مطلوب تھے، ان کامیاب اور انتہائی مہارت سے انجام دی گئی کارروائیوں کے نتیجے میں اب تک مجموعی طور پر 48 خوارج ہلاک کیے جا چکے ہیں، جس سے علاقے میں سرگرم دہشت گرد نیٹ ورک کو بڑا دھچکا پہنچا ہے۔

ان ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے، یہ عناصر مختلف دہشت گرد کارروائیوں اور بے گناہ شہریوں کے قتل میں ملوث رہے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں باقی ماندہ خوارج کے خاتمے کے لیے کلیئرنس اور سرچ آپریشنز جاری رہیں گے۔

وفاقی ایپکس کمیٹی کے منظور کردہ قومی ایکشن پلان کے تحت عزمِ استحکام کے وژن کے مطابق سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی انسدادِ دہشت گردی مہم پوری قوت سے جاری رہے گی تاکہ ملک سے بیرونی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کیا جا سکے۔

صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے شمالی وزیرستان میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا اور کہا کہ بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتنہ الخوارج کے سرغنوں کا خاتمہ دہشت گردی کے نیٹ ورک کے خلاف اہم کامیابی ہے:

صدر آصف زرداری نے کہا کہ قوم اپنی بہادر سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ عزم استحکام کے وژن کے تحت بہادر سکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خلاف بڑی کامیابیاں حاصل کر رہی ہیں، ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک ہماری دہشتگردوں کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔



  تازہ ترین   
پاکستان آئل ریفائننگ پالیسی میں ترامیم منظور، پٹرولیم مصنوعات کے سٹریٹیجک ذخائر بڑھانے کی ہدایت
آزاد کشمیر انتخابات: ن لیگ سب سے آگے، عوامی مینڈیٹ کا احترام کیا جائے: رانا ثناء
پاکستان اور امریکا کی سٹریٹجک شراکت داری مزید مضبوط ہو رہی ہے: اسحاق ڈار
کل سے بارشوں کا نیا طاقتور سپیل داخل ہونے کا امکان، سیلاب کا خدشہ
امریکا کی غیر قانونی بحری ناکہ بندی مزید کشیدگی تصور ہوگی: ایرانی فوج
میر پور ڈویژن کے انتخابات: ن لیگ 7 نشستوں پر کامیاب، پیپلزپارٹی کی 4 سیٹیں
حملے عارضی طور پر روکے، مذاکرات ناکام ہوئے تو فوجی کارروائی ہوگی: ٹرمپ
میرپور نے شیر پر مہر لگا کر اعلان کر دیا ترقی ن لیگ سے جڑی ہے: مریم اورنگزیب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر