معیشت درست سمت میں گامزن، برآمدات اور ٹیکس نظام کی بہتری پر خصوصی توجہ دی: وزیر خزانہ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت نے بجٹ میں برآمدات اور ٹیکس نظام کی بہتری پر خصوصی توجہ دی ہے تاکہ معیشت کو پائیدار بنیادوں پر استوار کیا جا سکے۔

وزیر خزانہ نے پوسٹ بجٹ نیوز کانفرنس سے خطاب کے دوران کہا کہ ہم معاشی ترقی کی طرف چل پڑے ہیں، اس سال معاشی لحاظ سے نمایاں پیش رفت ہوئی ہے، معیشت درست سمت میں گامزن ہے، ہم معاشی استحکام سے گروتھ کی جانب بڑھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ عوامی ریلیف کے لیے 70 ارب روپے کی اضافی سبسڈی فراہم کی گئی ہے، آئی ٹی برآمدات بڑھ کر 4 ارب 50 کروڑ ڈالر تک پہنچیں گی، جو ملکی معیشت کے لیے ایک مثبت پیش رفت ہوگی، وزیراعظم سمیت سب نےاتفاق کیا کہ سپرٹیکس ختم ہونا چاہئے، کسانوں کیلئے ذرخیزی سکیم متعارف کرائی گئی، جبکہ نوجوانوں کیلئے وزیراعظم یوتھ لان مختص کیا گیا۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ زرعی مشینری اور آلات پر کسٹم اور ریگولیٹری ڈیوٹیز کو زیرو کردیا گیا ہے، جبکہ زراعت کے شعبے میں آسانیاں فراہم کی گئی ہیں، زرعی شعبے میں قرضوں کی فراہمی کا حجم 20ارب سے تجاوز کر گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ معاشی ترقی میں تعمیرات کے شعبے کا اہم کردار ہے، ہم معاشی ترقی کے سفر پر چل پڑے ہیں، محدود وسائل کے باوجود حکومت نےعوام دوست بجٹ پیش کیا، مشرق وسطیٰ جنگ میں پتہ چلا کہ اپنی شپنگ فلیٹ ہونا کتنا اہم ہے۔

محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ایکسپورٹ انڈسٹری کی ڈیمانڈز سامنے رکھ کر اقدامات کیے ہیں، تنخواہ پر5 فیصد ٹیکس کوایک فیصد کیا،15 فیصد کو 13فیصد کیا، بڑی تنخواہوں اور سرچارج اقدامات پراچھا فیڈبیک ملا ہے، غلط معلومات جن ذرائع سےموصول ہوتی ہیں ان کا احتساب خود کریں۔

وزیرخزانہ کا کہنا تھا کہ بجٹ کابینہ میں پیش کیا گیا توکہا گیا سب ایکسپورٹرز کیلئے سپرٹیکس ختم کیا جائے، آئی ٹی انڈسٹری اورفری لانسرز کیلئے ایف ٹی آر برقرار رکھا ہے، انرجی انفراسٹرکچر پر دباؤ ہے اور کچھ آئندہ مالی سال بھی رہے گا۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ خطے میں جاری جنگ کی وجہ سے تیل کی قیمت میں کافی اضافہ ہوا ۔ پاکستانی قیادت امن قائم کرنے کے لیے ہمت نہیں ہار رہی ۔ ہماری قیادت خطے میں امن کے لیے اہم کردار ادا کررہی ہے۔ آئل کی سپلائی اور قیمت متعلق اقدامات لیے گئے ہیں۔ صوبوں نے بھی دفاعی بجٹ کے لیے تعاون کیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ صوبوں کی جانب سے مرکز کی امداد پر شکرگزار ہوں، یہ سہولت آئندہ 3 مالی سال کیلئے جاری رہے گی، معاشی استحکام کی کوئی منزل نہیں ہوتی، ترسیلات زر، پالیسیوں کا تسلسل ہوگا، تو لوکل انویسٹر پھر بیرون ملک کا سرمایہ کار آئے گا۔

وزیرخزانہ نے کہا کہ سرمایہ کاروں کا اعتماد آہستہ آہستہ بحال ہوتا ہے، سب سے پہلے ملکی سرمایہ کاروں کو قدم بڑھانا ہوگا، بجٹ پرو گروتھ اور بزنس ہے۔

عوامی بجٹ پیش کیا، تنخواہ دار طبقے کو ریلیف دینا ترجیح: بلال کیانی

وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی نے کانفرنس کے دوران کہا کہ وزیرخزانہ نے کل ایک عوامی بجٹ پیش کیا، یہ تنخواہ دار، صنعتکار اور ایکسپورٹر کا بجٹ ہے، ترجیح تھی کہ تنخواہ دار طبقے کو ریلیف دیا جائے، وزیراعظم نے تنخواہ دار طبقے سے اپنا وعدہ پورا کیا ہے، وزیراعظم نے کاروباری برادری سے مسلسل رابطہ رکھا۔

بلال اظہرکیانی نے کہا کہ بجٹ کی تیاری میں ملک بھر کے چیمبرز آف کامرس سے مشاورت کی گئی، جبکہ برآمدی صنعت کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے مختلف اقدامات شامل کیے گئے، تنخواہ پر5 فیصد ٹیکس کو ایک فیصد کیا، 15 فیصد کو 13 فیصد کیا، تاہم بڑی تنخواہوں اور سرچارج اقدامات پراچھا فیڈبیک ملا ہے۔

بلال اظہر کیانی نے کہا کہ بجٹ میں ان طبقات کو بھی ریلیف دیا، جن کوگزشتہ مالی سال نہیں دیا گیا، کمزور طبقات اور خواتین کیلئے بھی بجٹ میں حصہ رکھا گیا، مڈل کلاس طبقات کیلئے اپنا گھر سکیم متعارف کی گئی، مڈل کلاس پلاٹ توخرید لیتا ہے لیکن گھربنانے کے پیسے نہیں ہوتے ہیں۔



  تازہ ترین   
معیشت درست سمت میں گامزن، برآمدات اور ٹیکس نظام کی بہتری پر خصوصی توجہ دی: وزیر خزانہ
وزیراعظم کی میثاقِ جمہوریت و معیشت کیلئے اپوزیشن کو پھر بات چیت کی دعوت
سکیورٹی فورسز کی شمالی وزیرستان میں کارروائیاں، مزید 21 دہشت گرد ہلاک
امن معاہدہ قریب، آئندہ 24 گھنٹے میں پیشرفت متوقع ہے: شہباز شریف
آیت اللہ علی خامنہ ای کی نماز جنازہ اور تدفین کب ہو گی، شیڈول جاری
امریکا کے ساتھ اگلے ایک سے دو روز میں معاہدہ ہو سکتا ہے: عباس عراقچی
امریکا ایران امن معاہدے پر دستخط جی 7 اجلاس کی سائیڈ لائن پر متوقع
ایران کے ساتھ معاہدے پر ہفتے کے آخر یا پیر کو دستخط ہو سکتے ہیں، ٹرمپ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر