امریکا: دھماکہ خیز مواد تیار کرنے والے کارخانے میں دھماکہ، متعدد افراد ہلاک، کئی لاپتہ

واشنگٹن(نیشنل ٹائمز) امریکی ریاست ٹینیسی میں دھماکا خیز مواد تیار کرنے والے ایک کارخانے میں دھماکے کے نتیجے میں متعدد افراد ہلاک اور کئی لاپتہ ہو گئے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق ہک مین کاؤنٹی شیرف کے دفتر نے اپنے فیس بک پیج پر تصدیق کی کہ بک سنورٹ علاقے میں واقع ایکیوریٹ انرجیٹک سسٹمز نامی فیکٹری میں دھماکہ ہوا ہے۔ہک مین کاؤنٹی کے میئر کے دفتر نے خبررساں ایجنسی کو بتایا کہ تاحال ہلاکتوں کی تصدیق یا دھماکے کی وجوہات کے بارے میں معلومات فراہم نہیں کی جا سکتیں، تاہم ہمفریز کاؤنٹی کے شیرف کرس ڈیوس نے امریکی میڈیا کو بتایا کہ دھماکے میں کچھ ہلاکتیں ہوئی ہیں اور متعدد افراد لاپتہ ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق کرس ڈیوس نے کہا کہ اس وقت کئی افراد ایسے ہیں جن سے رابطہ نہیں ہو پا رہا، ہلاک ہونے والے کچھ افراد کی شناخت کی تصدیق ہو چکی ہے۔



  تازہ ترین   
فیلڈ مارشل سے ایرانی صدر کی ملاقات، علاقائی استحکام کیلئے پاکستان کے کردار کو سراہا
اسلام آباد مفاہمتی یادداشت دیرپا اور پائیدار معاہدے کی راہ ہموار کرے گی: وزیراعظم
پاکستان اور ایران کا برادرانہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ
قومی اسمبلی میں فنانس بل 27-2026 کثرتِ رائے سے منظور، اپوزیشن کی ترامیم مسترد
ایران نے سخت جوہری معائنوں پر اتفاق کر لیا: صدر ٹرمپ
تیل پر پابندی ختم، امریکہ 12 ارب ڈالر کے منجمد اثاثے جاری کرے گا: باقر قالیباف
ایران یورینیم باہر بھیجنے کے بجائے افزودگی کی سطح کم کرے گا: اسحاق ڈار
ایرانی صدر مسعود پزشکیان سرکاری دورے پر آج اسلام آباد پہنچیں گے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر