چینی خاتون سے رومانوی تعلق پر امریکی سفارتکار برطرف

واشنگٹن (نیشنل ٹائمز) امریکا کی ٹرمپ انتظامیہ نے محکمہ خارجہ کے ایک اہلکار کو چینی خاتون کے ساتھ رومانوی تعلق کی بنیاد پر ملازمت سے برطرف کر دیا ہے۔
محکمہ خارجہ کے ترجمان ٹامی پگٹ نے کہا کہ وزارت نے باقاعدہ طور پر فارن سروس کے افسر کو ملازمت سے برطرف کر دیا ہے جنہوں نے تسلیم کیا کہ کمیونسٹ پارٹی کے ساتھ روابط رکھنے والی چینی شہری کے ساتھ انہوں اپنے رومانوی تعلق کو چھپائے رکھا تھا۔محکمہ خارجہ نے اہلکار کی شناخت کو پوشیدہ رکھتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کیمرے کے سامنے بیان دیا ہے کہ چینی خاتون جاسوس ہو سکتی ہے تاہم اس حوالے سے کسی قسم کے ثبوت نہیں پیش کیے گئے، خاتون کے والد کا کمیونسٹ پارٹی چائنہ سے تعلق ہے۔امریکی صدر ٹرمپ نے عہدہ سنبھالنے کے بعد حکم نامے پر دستخط کیے تھے جس کے تحت تمام ملازمین پر صدر کی پالیسی پر وفاداری کے ساتھ عمل درآمد لازمی قرار دیا گیا ہے۔محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ اس صدارتی حکمنامے کے تحت پہلی مرتبہ کسی اہلکار کو برطرف کیا گیا ہے، ہم کسی بھی ایسے ملازم کے لیے زیرو برداشت کی پالیسی برقرار رکھے ہوئے ہیں جو قومی سلامتی کو نقصان پہنچاتے ہوئے پکڑا جائے۔یاد رہے کہ رواں سال کے آغاز میں امریکا نے کہا تھا کہ وہ چین میں کام کرنے والے اپنے ملازمین کو مقامی افراد کے ساتھ رومانوی تعلق سے روکے گا۔



  تازہ ترین   
فیلڈ مارشل سے ایرانی صدر کی ملاقات، علاقائی استحکام کیلئے پاکستان کے کردار کو سراہا
اسلام آباد مفاہمتی یادداشت دیرپا اور پائیدار معاہدے کی راہ ہموار کرے گی: وزیراعظم
پاکستان اور ایران کا برادرانہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ
قومی اسمبلی میں فنانس بل 27-2026 کثرتِ رائے سے منظور، اپوزیشن کی ترامیم مسترد
ایران نے سخت جوہری معائنوں پر اتفاق کر لیا: صدر ٹرمپ
تیل پر پابندی ختم، امریکہ 12 ارب ڈالر کے منجمد اثاثے جاری کرے گا: باقر قالیباف
ایران یورینیم باہر بھیجنے کے بجائے افزودگی کی سطح کم کرے گا: اسحاق ڈار
ایرانی صدر مسعود پزشکیان سرکاری دورے پر آج اسلام آباد پہنچیں گے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر