اسرائیل کا فریڈم فلوٹیلا پر حملہ، 3 امدادی جہازوں پر قبضہ، لائیو نشریات منقطع

غزہ(نیشنل ٹائمز) اسرائیل نے غزہ کے لیے امداد لے جانے والے فریڈم فلوٹیلا پر حملہ کر کے 3 جہازوں پر قبضہ کر لیا۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیلی بحریہ نے غزہ جانے والے فریڈم فلوٹیلا کے امدادی جہازوں پر اس جگہ حملہ کیا جو اسرائیلی ناکہ بندی کے مقام سے 120 ناٹیکل میل دور ہے۔سوشل میڈیا سائٹ ایکس پوسٹ میں فلوٹیلا منتظمین نے لکھا ہے کہ غزہ سے تقریباً 120 ناٹیکل میل کے فاصلے پر اسرائیل نے ہمارے بحری قافلے پر حملہ کیا اور فی الحال کم از کم 3 کشتیوں پر سوار ہو چکے ہیں جبکہ اسرائیلی حکام نے زیادہ تر لائیو نشریات بھی منقطع کردی ہیں۔اس حوالے سے اسرائیلی وزارت خارجہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ فریڈم فلوٹیلا کی تمام کشتیوں اور ان میں سوار مسافر محفوظ ہیں، کشتیوں میں سوار تمام افراد کو اسرائیلی بندرگاہ منتقل کر دیا گیا ہے، کشتیوں میں سوار تمام افراد کو جلد ان کے وطن واپس بھیج دیا جائے گا۔خیال رہے کہ چند روز قبل ہی اسرائیل نے غزہ جانے والے گلوبل صمود فلوٹیلا پر بھی حملہ کرتے ہوئے بحری قافلے میں سوار 500 سے زائد افراد کو حراست میں لیا تھا تاہم بیشتر افراد کو اب رہا کر دیا گیا ہے، رہائی پانے والوں میں پاکستان سے تعلق رکھنے والے سابق سینیٹر مشتاق احمد بھی شامل ہیں۔



  تازہ ترین   
فیلڈ مارشل سے ایرانی صدر کی ملاقات، علاقائی استحکام کیلئے پاکستان کے کردار کو سراہا
اسلام آباد مفاہمتی یادداشت دیرپا اور پائیدار معاہدے کی راہ ہموار کرے گی: وزیراعظم
پاکستان اور ایران کا برادرانہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ
قومی اسمبلی میں فنانس بل 27-2026 کثرتِ رائے سے منظور، اپوزیشن کی ترامیم مسترد
ایران نے سخت جوہری معائنوں پر اتفاق کر لیا: صدر ٹرمپ
تیل پر پابندی ختم، امریکہ 12 ارب ڈالر کے منجمد اثاثے جاری کرے گا: باقر قالیباف
ایران یورینیم باہر بھیجنے کے بجائے افزودگی کی سطح کم کرے گا: اسحاق ڈار
ایرانی صدر مسعود پزشکیان سرکاری دورے پر آج اسلام آباد پہنچیں گے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر