مثبت پیشرفت: حماس اور اسرائیل کے درمیان مذاکرات آج پھر ہونگے

قاہرہ(نیشنل ٹائمز) مصر میں حماس اور اسرائیل کے درمیان کل شروع ہونے والے غزہ مذاکرات کا پہلا دن مثبت رہا۔
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل اور حماس کے درمیان بالواسطہ مذاکرات کا پہلا دور مصر کے شہر شرم الشیخ میں جاری ہے اور حماس وفد کی قیادت سینئر مذاکرات کار خلیل الحیہ کر رہے ہیں۔ رپورٹ کےمطابق مذاکرات کے پہلا دن کا اختتام مثبت طورپر ہوا، پہلے دن میں قیدیوں اور یرغمالیوں کے تبادلے، جنگ بندی اور غزہ میں انسانی امداد کی فراہمی پر بات چیت کی گئی۔اسرائیل اور حماس کے درمیان مذاکرات سے واقف ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز مذاکرات میں پیشرفت ہوئی ہے جس کے بعد مذاکرات آج بھی جاری رہیں گے۔حماس کے وفد نے ثالثوں کو بتایا کہ اسرائیل کی جانب سے غزہ پر جاری بمباری قیدیوں کی رہائی سے متعلق مذاکرات کے لیے ایک بڑی رکاوٹ ہے۔



  تازہ ترین   
محسن نقوی کی ایرانی ہم منصب سے ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق
فیلڈ مارشل سے ایرانی صدر کی ملاقات، علاقائی استحکام کیلئے پاکستان کے کردار کو سراہا
اسلام آباد مفاہمتی یادداشت دیرپا اور پائیدار معاہدے کی راہ ہموار کرے گی: وزیراعظم
پاکستان اور ایران کا برادرانہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ
قومی اسمبلی میں فنانس بل 27-2026 کثرتِ رائے سے منظور، اپوزیشن کی ترامیم مسترد
ایران نے سخت جوہری معائنوں پر اتفاق کر لیا: صدر ٹرمپ
تیل پر پابندی ختم، امریکہ 12 ارب ڈالر کے منجمد اثاثے جاری کرے گا: باقر قالیباف
ایران یورینیم باہر بھیجنے کے بجائے افزودگی کی سطح کم کرے گا: اسحاق ڈار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر