قاہرہ(نیشنل ٹائمز) ایتھوپیا میں شدید بارش ہوئی، دریائے نیل میں طغیانی نے مصر میں تباہی مچا دی۔
خبر ایجنسی کے مطابق پانی میں متعدد بستیاں اور کھیت بہہ گئے، دریا کی سطح میں اضافہ ہوگیا، مصر کا شمالی علاقہ شدید سیلاب کی لپیٹ میں آگیا، پانی گھروں میں داخل ہوگیا۔خبر ایجنسی نے مزید بتایا کہ مصر نے ایتھوپیا میں دریائے نیل پر ڈیم کو سیلاب کی وجہ قرار دے دیا، امدادی کارروائیاں جاری رہیں، شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔خبر ایجنسی کے مطابق دریائے نیل بپھرنے سے سوڈان بھی متاثر ہوا، شہریوں کو احتیاطی تدابیر برتنے کی ہدایت کر دی گئی۔
ایتھوپیا میں شدید بارش، دریائے نیل میں طغیانی سے مصر میں تباہی، متعدد بستیاں بہہ گئیں



