95 کروڑ کے ہیروں کی چوری، 60 سالہ خاتون کو سزا

لندن(آئی این پی ) برطانیہ کے سب سے بڑے اسٹور سے عملے کی موجودگی میں ان کی ناک کے نیچے سے ایک خاتون 4 ملین پاونڈز کے ہیرے چرا کے غائب ہو گئی۔ کئی سالوں کی تلاش کے بعد 2016 میں ہوئی اس چوری کی ملزمہ کو اب 2021 میں ساڑھے پانچ سال قید کی سزا سنا دی گئی ہے، لیکن ہیرے کہاں ہیں وہ اب تک معلوم نہیں ہو سکا۔ 2016 کی ایک شام روس کی امیر ترین خاتون اینا کے کردار میں وسطی لندن کے 1978 سے بنے ہیروں کے اسٹور میں آئیں۔ اور دیکھتے ہی دیکھتے ہیروں کے بیگ سے اپنے بیگ کو تبدیل کر کے عملے کو گڈ بائے کہہ کر روانہ ہو گئیں۔ چوری ہوئے ہیروں میں سات قیمتی پتھر تھے جن میں ایک کی قیمت 2.2 ملین پاونڈ تھی۔ چوری کے بعد اسٹور نے سی سی ٹی وی فوٹیج بھی جاری کی، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کیسے بڑے آرام سے عملے کی خاتون کے سامنے اینا نے ہیروں سے بھرا بیگ سیکنڈز میں تبدیل کیا۔ پولیس کے مطابق خاتون چور دو بہنوں کا گینگ تھا، جو رومانیہ میں پیدا ہوئیں، اور پھر فرانس گئیں جہاں اسٹورز سے کپڑے چرانے کا آغاز کیا اور ایسے وہ بینکوں اور پھر ہیروں کی چوری کی مہارت تک پہنچیں۔ پولیس نے جس بہن کو گرفتار کیا اس کی شناخت لولو لاکاٹوس سے ہوئی جس کا کہنا تھا کہ اینا وہ نہیں اس کی بہن تھی جو 2019 میں بائیک حادثے میں جان کی بازی ہار گئی تھی۔ لیکن کئی ثبوتوں کے بعد سیکورٹی اہلکاروں نے اس بات کی تصدیق کی کہ 60 سالہ لولو لاکاٹوس ہی اینا تھی جس نے 95 کروڑ مالیت کے ہیرے چوری کیے۔



  تازہ ترین   
پاک فوج کا ایم آئی-17 ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار، تمام اہلکار شہید
قومی اقتصادی کونسل نے آئندہ مالی سال کے قومی ترقیاتی بجٹ کی منظوری دیدی
خلیجی ممالک اپنی سرزمین امریکا یا اسرائیل کو فراہم نہ کریں، معاونت دشمنی تصور ہوگی: ایران
پاک افغان سرحد پر کامیاب کارروائیاں، 26 بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد ہلاک، 4 اہم اہداف تباہ
مری ایکسپریس وے پر وین میں آتشزدگی، 10 سیاح جھلس کر جاں بحق…..
ایران کا امریکی اڈوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ، سینٹ کام کا ’جوابی کارروائی‘ ختم کرنے کا اعلان
ہیلی کاپٹر کی تباہی کا بدلہ، امریکہ کے ایران کے مختلف علاقوں میں فضائی حملے
امریکہ محفوظ رہنا چاہتا ہے تو ہمارے خطے سے نکل جائے، عباس عراقچی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر