مسلم لیگ ن کے مشاورتی اجلاس میں مریم نواز جذباتی ہوگئیں ،پیپلزپارٹی پر برس پڑیں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)مسلم لیگ ن کے مشاورتی اجلاس کی اندرونی کہانی منظر عام پر آ گئی ،نائب صدر مریم نواز نے دبے لفظوں میں پیپلز پارٹی پر تنقید کر دی ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز مسلم لیگ ن کے مشاورتی اجلاس میں مریم نواز نے دبے لفظوں میں پاکستان پیپلز پارٹی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے پاکستان ڈیمو کریٹک مومنٹ حکومت کے خاتمے کیلئے بنا ئی ہے اقتدار کیلئے نہیں ،ہمارا اولین مقصد اس حکومت سے چھٹکارا ہے، پی ڈی ایم کے مقاصد کے حصول کیلئے مولانا فضل الرحمن ہمارے ساتھ ہیں ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نواز نے کہا کہ ضمنی الیکشن میں حکومت کو بڑا دھچکا دیا ، پنجاب میں وزیر اعلی بزدار کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کا ہمیں کیا فائدہ ہے،اگر ق لیگ نے ہی بزدار کی جگہ لینی ہے وہ تو پہلے ہی حکومتی اتحادی ہے۔ پنجاب میں ہم بھی آگئے تو کیا ان کا گند دو سال میں صاف کرسکیں گے؟مسلم لیگ ن کی نائب صدر کا کہنا تھا کہ مجھے کہا جاتا ہے کہ ہتھ ہولا رکھواتنا سخت مت بولا کریں، اس ملک اور میرے خاندان والد کے ساتھ جو کیا کیا اس پر خاموش رہوں سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ، مریم نواز کے جذباتی بیان کے بعد مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے مداخلت کرتے ہوئے کہا کہ بیٹی سیاست صبر و تحمل اور برداشت سے ہوتی ہے غصے سے نہیں ۔



  تازہ ترین   
چین اور پاکستان ہر موسم کے سٹریٹجک تعاون کے شراکت دار ہیں، چینی سفیر
محسن رضائی کی متحدہ عرب امارات کو نیتن یاہو کی میزبانی پر تنبیہ
نورستان کی لڑائی کا الزام پاکستان پر عائد کرنا سفید جھوٹ ہے: وزارتِ اطلاعات
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا چند دنوں میں ایران سے متعلق پیشرفت کا دعویٰ
شام کے شہر حمص میں بس پر فائرنگ: 7 افراد ہلاک، 4 زخمی
ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں بھارت ملوث تھا: کینیڈین وزیراعظم
سعودی عرب کے دفاع کے لیے تمام دستیاب وسائل فراہم کریں گے: خواجہ آصف
سندھ طاس معاہدہ پاکستانیوں کی زندگی اور بقا کا مسئلہ، یکطرفہ معطلی غیر قانونی ہے: عطاء تارڑ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر