کچےکےڈاکو سیلابی صورتحال کے پیش نظر ہتھیار ڈالنا چاہیں تو قانون پر عمل کیا جائے، وزیرداخلہ سندھ

کراچی (نیشنل ٹائمز)وزیرداخلہ سندھ ضیا لنجار کا کہنا ہے کہ کچے کے ایریاز اور ساحلی پٹی میں سیلابی صورتحال کے پیش نظر ڈاکو اگر ہتھیار ڈالنا چاہتے ہیں تو قانون پر عمل کیا جائے۔
کراچی میں کچے کے ایریازکی مانیٹرنگ کمیٹی کا پہلا اجلاس ہوا، صوبائی وزیر داخلہ ضیاالحسن لنجار نے اجلاس کی صدرات کی۔ اجلاس میں کچےکی صورتحال، آپریشنز کی تفصیلات اور حکومتی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اے آئی جی آپریشنز نے بریفنگ میں بتایا کہ ڈاکوؤں کے خلاف یقینی کامیابیوں کے لیے پولیس کو جدید آلات کی ضرورت ہے، پولیس کو ہتھیاروں اور محفوظ وہیکلز کی فی الفور ضرورت ہے، کچےکے ایریاز میں قائم چیک پوسٹوں پر سہولتوں کو مذید بہترکرنا ہوگا۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ جدید ہتھیاروں اور آلات کے علاوہ پولیس کو معیاری تربیت دینے کی بھی ضرورت ہے ۔اس موقع پر صوبائی وزیر داخلہ ضیا لنجار کا کہنا تھا کہ ہم نے پہلے ہی بہت دیر کردی ہے اور اسی وجہ سے ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن مکمل نہیں ہوسکا، ہمیں ہر حال میں ڈکیتوں کے خلاف آپریشن کا کامیاب اختتام کرنا ہے، ہتھیار ڈالنا یا خود کو قانون کے حوالےکرنے سے متعلق قانون واضح ہے، ڈاکو یا ان کےگروہ کا پرامن طور پر ہتھیار ڈالنا قواعد و ضوابط سے مشروط ہےضیا لنجار کا کہنا تھا کہ سات ماہ کے دوران کچے کے ایریاز میں آپریشن انتہائی مؤثر رہا۔ دادو، مورو،لاڑکانہ خیرپور پل بننے سے جرائم میں کمی آئی ہے، جلد سےجلدگھوٹکی کشمور پل کی تعمیر کا منصوبہ مکمل کیا جائے، اس روٹ پربھی پل کی تعمیر سے جرائم میں نمایاں کمی دیکھنےکو ملےگی۔



  تازہ ترین   
امریکہ، ایران اور عمان آبنائے ہرمز پر عبوری معاہدے کے قریب، آج اعلان متوقع
مودی سرکار کے اقدامات نے بھارتی ریاستی جبر میں اضافہ کیا: صدر، وزیراعظم
’’یوم استحصال‘‘: پاک فوج کا کشمیری عوام سے غیر متزلزل یکجہتی کے عزم کا اعادہ
اسحاق ڈار یروشلم سے متعلق وزارتی اجلاس میں شرکت کیلئے اردن پہنچ گئے
آبنائے ہرمز کا جنوبی بحری راستہ بدستور کھلا ہے، سینٹ کام
پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ’’یومِ استحصالِ کشمیر‘‘ منایا جارہا ہے
یمن: بحیرۂ احمر میں بھارتی کارگو جہاز پروجیکٹائل حملے کے بعد ڈوب گیا
پاکستان اور ایران کا دوطرفہ تجارت 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر