وفاقی وزیرداخلہ نے وزرا کی موبائل سمز کے ڈیٹا لیک کا نوٹس لے لیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نےموبائل سمزکا ڈیٹا لیک ہونے سے متعلق نشر ہونے والی خبرکا فوری نوٹس لے لیا۔
نیشنل سائبرکرائمز انویسٹی گیشن ایجنسی نے وزیرداخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر خصوصی انویسٹی گیشن ٹیم تشکیل دی۔انویسٹی گیشن ٹیم ڈیٹا لیکج کے معاملے کی ہر پہلو سے تحقیقات کرے گی، ڈیٹا لیکیج میں ملوث عناصر کا تعین کرکے قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی جب کہ تحقیقاتی ٹیم 14 روز میں اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔رپورٹ کے مطابق انٹرنیٹ پر حکومتی شخصیات، اعلیٰ سرکاری افسران اور وفاقی وزرا کی موبائل سمز کا تمام ڈیٹا انٹرنیٹ پر کھلے عام فروخت ہورہا ہے۔وزیر داخلہ محسن نقوی سے چیئرمین پی ٹی اے تک تمام شخصیات کی سمز کی تفصیلات، شناختی کارڈ کی تصاویر، کال ڈیٹا ریکارڈ اور لوکیشن کی تفصیلات گوگل اور مختلف ویب سائٹس پر سستے داموں فروخت ہورہی ہیں۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے خبر کا فوری نوٹس لیتے ہوئے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کو ہدایات جاری کیں اور تحقیقات کے لیے 14 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی۔



  تازہ ترین   
امریکہ، ایران اور عمان آبنائے ہرمز پر عبوری معاہدے کے قریب، آج اعلان متوقع
مودی سرکار کے اقدامات نے بھارتی ریاستی جبر میں اضافہ کیا: صدر، وزیراعظم
’’یوم استحصال‘‘: پاک فوج کا کشمیری عوام سے غیر متزلزل یکجہتی کے عزم کا اعادہ
اسحاق ڈار یروشلم سے متعلق وزارتی اجلاس میں شرکت کیلئے اردن پہنچ گئے
آبنائے ہرمز کا جنوبی بحری راستہ بدستور کھلا ہے، سینٹ کام
پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ’’یومِ استحصالِ کشمیر‘‘ منایا جارہا ہے
یمن: بحیرۂ احمر میں بھارتی کارگو جہاز پروجیکٹائل حملے کے بعد ڈوب گیا
پاکستان اور ایران کا دوطرفہ تجارت 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر