پی ٹی آئی نے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان سمیت 12 اراکین اسمبلی کی بنیادی رکنیت ختم کردی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان سمیت 12 اراکین اسمبلی کی بنیادی رکنیت ختم کر دی ۔
ایڈیشنل سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی نے منحرف اراکین جی بی اسمبلی کی پارٹی رکنیت ختم کرنےکا نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا جبکہ پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا پیج پر بھی ان اراکین کی تصاویر پوسٹ کر دی گئی ہیں۔پی ٹی آئی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی، فارورڈبلاک بنانے اور پارٹی کےخلاف ووٹنگ کے الزامات پر وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان سمیت 12 اراکین اسمبلی کی بنیادی رکنیت ختم کردی گئی ہے۔ جاری نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ جی بی گلبرخان، شمس الحق لون، راجہ اعظم، عبدالحمید، امجد زیدی ،حاجی شاہ بیگ ، ثریا زمان، راجہ ناصر مقپون ، رکن گلگت بلتستان اسمبلی مشتاق احمد، دلشاد بانو اور فضل رحیم کی بنیادی رکنیت ختم کی گئی ہے۔دوسری جانب سابق گورنرگلگت بلتستان راجہ جلال حسین مقپون کوشوکاز نوٹس جاری کردیا گیا ہے۔مزید برآں گلگت بلتستان کےاراکین کو پارٹی کا نام، جھنڈا اور عہدہ استعمال کرنے کی بھی ممانعت کی گئی ہے۔



  تازہ ترین   
امریکہ، ایران اور عمان آبنائے ہرمز پر عبوری معاہدے کے قریب، آج اعلان متوقع
مودی سرکار کے اقدامات نے بھارتی ریاستی جبر میں اضافہ کیا: صدر، وزیراعظم
’’یوم استحصال‘‘: پاک فوج کا کشمیری عوام سے غیر متزلزل یکجہتی کے عزم کا اعادہ
اسحاق ڈار یروشلم سے متعلق وزارتی اجلاس میں شرکت کیلئے اردن پہنچ گئے
آبنائے ہرمز کا جنوبی بحری راستہ بدستور کھلا ہے، سینٹ کام
پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ’’یومِ استحصالِ کشمیر‘‘ منایا جارہا ہے
یمن: بحیرۂ احمر میں بھارتی کارگو جہاز پروجیکٹائل حملے کے بعد ڈوب گیا
پاکستان اور ایران کا دوطرفہ تجارت 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر