خلائی صلاحیتوں، الیکٹرانک وارفیئر اور سائبر ٹیکنالوجی سے فضائی سرحدوں کے تحفظ کیلئے پرعزم ہیں: سربراہ پاک فضائیہ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)سربراہ پاک فضائیہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کا کہنا ہے پاک فضائیہ خلائی صلاحیتوں، الیکٹرانک وارفیئر کے فروغ اور سائبر ٹیکنالوجی کے ذریعے ملکی خودمختاری کے تحفظ کے لیے پرعزم رہےگی۔
ملک بھر میں 1965 کی جنگ میں 7ستمبر کو لڑے جانے والے فضائی معرکے کی یاد میں آج یوم فضائیہ منایا جا رہا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق ملک بھر کی تم ائیر بیسز پر یوم شہدا منایا گیا جس میں 1965 اور 1971 کے شہداء کو شاندار خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔ائیر ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں یومِ شہداء کی مرکزی تقریب ہوئی جس میں ائیر چیف ظہیر احمد بابر سدھو نے پاک فضائیہ کی قربانی، جرات اور پیشہ ورانہ مہارت کی شاندار روایت کو خراجِ تحسین پیش کیا۔سربراہ پاک فضائیہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے یادگار شہداء پر پھول رکھے اور شہداء کے بلند درجات کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی۔ائیر چیف نے کہا کہ یومِ شہداء ہماری مسلح افواج کی غیر معمولی بہادری،بے مثال پیشہ ورانہ صلاحیت اور بےلوث قربانی کے جذبےکی یاد دلاتا ہے۔ظہیر احمد بابر سدھو کا کہنا تھا معرکہ حق کی کامیابیاں ثابت کرتی ہیں پاک فضائیہ فضائی سرحدوں کے دفاع کے لیے پوری طرح پرعزم ہے، پاک فضائیہ فضائی سرحدوں کے دفاع کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے۔سربراہ پاک فضائیہ کا کہنا تھا ہم اپنے ہیروز کی عظیم قربانیوں کے ہمیشہ مقروض رہیں گے، ہمارے ہیروز کا ایثار آنے والی نسلوں کے لیے ایک روشن مثال ہے، ان شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں جنہوں نے مادرِ وطن کے دفاع میں اپنی جانیں نچھاور کیں۔ائیر چیف ظہیر احمد بابر سدھو نے مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کے ساتھ اپنی غیر متزلزل یکجہتی کا اظہار کیا اور کشمیریوں کے حقِ خودارادیت کی جائز اور مقامی جدوجہد کو خراجِ تحسین پیش کیا۔انہوں نے پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لیے ہر ممکن کوشش جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا اور کہا پاک فضائیہ خلائی صلاحیتوں، الیکٹرانک وارفیئرکےفروغ سے ملکی خودمختاری کےتحفظ کے لیے پرعزم رہےگی۔ظہیر احمد بابر سدھو کا کہنا تھا پاک فضائیہ سائبر ٹیکنالوجیز اور مقامی دفاعی پیداوارکے فروغ سے ملکی خودمختاری کے تحفظ کے لیے پرعزم رہےگی۔



  تازہ ترین   
امریکہ، ایران اور عمان آبنائے ہرمز پر عبوری معاہدے کے قریب، آج اعلان متوقع
مودی سرکار کے اقدامات نے بھارتی ریاستی جبر میں اضافہ کیا: صدر، وزیراعظم
’’یوم استحصال‘‘: پاک فوج کا کشمیری عوام سے غیر متزلزل یکجہتی کے عزم کا اعادہ
اسحاق ڈار یروشلم سے متعلق وزارتی اجلاس میں شرکت کیلئے اردن پہنچ گئے
آبنائے ہرمز کا جنوبی بحری راستہ بدستور کھلا ہے، سینٹ کام
پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ’’یومِ استحصالِ کشمیر‘‘ منایا جارہا ہے
یمن: بحیرۂ احمر میں بھارتی کارگو جہاز پروجیکٹائل حملے کے بعد ڈوب گیا
پاکستان اور ایران کا دوطرفہ تجارت 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر