پاکستان میں بارشوں اور سیلاب سے جاں بحق افراد کی تعداد 900 سے تجاوز کرگئی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) پاکستان میں طوفانی بارشوں، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث پیش آنے والے حادثات میں جاں بحق افراد کی تعداد 900 سے تجاوز کر گئی۔
این ڈی ایم اے نے بارش اور سیلاب کے باعث ہونے والے جانی و مالی نقصان کا ڈیٹا جاری کر دیا ہے جس کے مطابق ملک میں اب تک 907 افراد جاں بحق اور 1044 زخمی ہوئے۔اعداد و شمار کے مطابق پنجاب میں بارشوں کے باعث 223 افراد جاں بحق اور 654 زخمی ہوئے جبکہ خیبر پختونخوا میں 502 افراد جاں بحق اور 218 زخمی ہوئے۔این ڈی ایم اے کے اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ سندھ میں بارشوں کے باعث 58 افراد جاں بحق اور 78 زخمی ہوئے جبکہ بلوچستان میں بھی 26 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہوئے۔گلگت بلتستان میں بارشوں کے باعث 41 افراد جاں بحق اور 52 زخمی ہوئے جبکہ آزاد کشمیر میں 38 اور اسلام آباد میں 9 افراد جان کی بازی ہار گئے۔این ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں اور سیلاب کے باعث اب تک 7 ہزار 848 مکانات کو نقصان پہنچا جبکہ اب تک 6 ہزار 180 مویشی بھی ہلاک ہو چکے ہیں۔



  تازہ ترین   
امریکہ، ایران اور عمان آبنائے ہرمز پر عبوری معاہدے کے قریب، آج اعلان متوقع
مودی سرکار کے اقدامات نے بھارتی ریاستی جبر میں اضافہ کیا: صدر، وزیراعظم
’’یوم استحصال‘‘: پاک فوج کا کشمیری عوام سے غیر متزلزل یکجہتی کے عزم کا اعادہ
اسحاق ڈار یروشلم سے متعلق وزارتی اجلاس میں شرکت کیلئے اردن پہنچ گئے
آبنائے ہرمز کا جنوبی بحری راستہ بدستور کھلا ہے، سینٹ کام
پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ’’یومِ استحصالِ کشمیر‘‘ منایا جارہا ہے
یمن: بحیرۂ احمر میں بھارتی کارگو جہاز پروجیکٹائل حملے کے بعد ڈوب گیا
پاکستان اور ایران کا دوطرفہ تجارت 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر