بنیان المرصوص نے 6 ستمبر کی یاد تازہ کی، اگلی بار اسکور 6 صفر نہیں 60 صفر ہوگا: ائیر وائس مارشل

کراچی(نیشنل ٹائمز) ائیر وائس مارشل شہریار خان کا کہنا ہے آپریشن بنیان المرصوص نے 6 ستمبر کی یاد تازہ کی، لیکن اگلی بار اسکور 6 صفر تک محدود نہیں ہوگا بلکہ 60 صفر ہو گا۔
کراچی میں گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب کے مہمان خصوصی ائیر وائس مارشل شہریارخان کا کہنا تھا مزار قائد پر گارڈز کے فرائض سنبھالنا پاکستان ائیر فورس اکیڈمی اصغرخان کے لیے اعزاز ہے، 6 ستمبر ہمیں اس دن کی یاد دلاتا ہے جب ہم نے دشمن کے عزائم کو خاک میں ملایا۔ان کا کہنا تھا ہم ہر محاذ پر تیار کھڑے ہیں، ہمارے دشمنوں کو ہمیشہ منہ کی کھانی پڑی، پاک فضائیہ عوام کی امیدوں پر پورا اتری ہے، پاک فضائیہ نے عوام کو کبھی مایوس نہیں کیا، ہمیں فخر ہےکہ پاک فضائیہ جنگ کے علاوہ امن کے وقت میں بھی پیش پیش ہوتی ہے۔ائیر وائس مارشل کا کہنا تھا آپریشن بنیان المرصوص نے 6 ستمبر کی یاد تازہ کی، یقین دلاتا ہوں کہ پاکستان کی فضائی حدود کا دفاع پاک فضائیہ کے مضبوط ہاتھوں میں ہے۔انہوں نے کہا کہ تکنیکی جدت نے پاک فضائیہ کو دنیا میں منوایا، اگلی بار اسکور 6 صفر تک محدود نہیں ہوگا بلکہ 60 صفر ہو گا۔خیال رہے کہ آج ملک بھر میں یوم شہداء و دفاع قومی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے، آج دن کا آغاز وفاقی دارالحکومت سے 31 جبکہ صوبائی دارالحکومتوں سے 21، 21 توپوں کی سلامی سے ہوا، مساجد میں نماز فجر کے بعد پاکستان کی سلامتی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔یہ بھی یاد رہے کہ رواں برس مئی میں ہونے والی جنگ میں پاکستان کی مسلح افواج نے بھارت کا غرور خاک میں ملاتے ہوئے ناصرف جدید ترین رافیل طیاروں سمیت کئی جنگی جہازوں کو گرایا بلکہ کئی ائیر فیلڈز کو بھی تباہ کیا۔



  تازہ ترین   
امریکہ، ایران اور عمان آبنائے ہرمز پر عبوری معاہدے کے قریب، آج اعلان متوقع
مودی سرکار کے اقدامات نے بھارتی ریاستی جبر میں اضافہ کیا: صدر، وزیراعظم
’’یوم استحصال‘‘: پاک فوج کا کشمیری عوام سے غیر متزلزل یکجہتی کے عزم کا اعادہ
اسحاق ڈار یروشلم سے متعلق وزارتی اجلاس میں شرکت کیلئے اردن پہنچ گئے
آبنائے ہرمز کا جنوبی بحری راستہ بدستور کھلا ہے، سینٹ کام
پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ’’یومِ استحصالِ کشمیر‘‘ منایا جارہا ہے
یمن: بحیرۂ احمر میں بھارتی کارگو جہاز پروجیکٹائل حملے کے بعد ڈوب گیا
پاکستان اور ایران کا دوطرفہ تجارت 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر