سندھ ہائی کورٹ، خورشید شاہ کی درخواست ضمانت پھر مسترد، عدالت کا ٹرائل کورٹ کو کیس جلد نمٹانے کا حکم

کراچی (پی این آئی) سندھ ہائی کورٹ نے پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ کی ضمانت کی درخواست پھر مسترد کر دی۔ عدالت نے ٹرائل کورٹ کو کیس جلد نمٹانے کا حکم جاری کر دیا۔ 2رکنی بینچ نے دلائل مکمل ہونے پر 12جولائی کو فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ وکیل خورشید شاہ نے کہا کہ ٹرائل کورٹ میں 44 میں سے صرف تین گواہوں کا بیان ریکارڈ ہوا۔ پراسیکیوٹر نیب نے عدالت کو بتایا کہ ملزم کے تاخیری حربوں سے مقدمہ التوا کا شکار ہوا۔ خورشید شاہ کی قید کا بیشتر وقت اسپتال میں گزرا اس لیے انکوائری آگے نہیں بڑھ سکی۔ نیب نے ستمبر 2019 میں پیپلزپارٹی کے سینیئر رہنما خورشید شاہ کو گرفتار کیا تھا۔ سپریم کورٹ کے حکم پر خصوصی بینچ نے از سرنو سماعت کی۔ سندھ ہائی کورٹ سکھر بینچ خورشید شاہ کی ضمانت کی درخواست مسترد کر چکا ہے۔



  تازہ ترین   
حکومت کا پٹرولیم سیکٹر کو مرحلہ وار ڈی ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ، ڈیزل سستا کرنے پر غور
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 32 کان کن جاں بحق
قطری ایل این جی جہاز نے آبنائے ہرمز عبور کر لی، آج پاکستانی حدود میں داخل ہوگا
حماس بھی بورڈ آف پیس معاہدے سے متفق، غیر مسلح ہونے پر آمادگی ظاہر کر دی
وزیراعظم سے آذربائیجان کے سفیر کی الوداعی ملاقات، خضر فرہادوف کی خدمات کو سراہا
کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ جنرل عامر رضا کو نشان امتیاز (ملٹری) عطا کرنے کی منظوری
نئے انتظامی یونٹس ہی مسائل کا حل، معاملہ عوام کے پاس لے جانا ہوگا: محسن نقوی
نئے انتظامی یونٹس نہ بنانے سے گورننس مسائل بڑھ رہے ہیں، حکومت کو بزنس کمیونٹی کے قریب آنا ہوگا: میاں عامر محمود





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر