حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ آج ادا کیا جائے گا

مکہ معظمہ (نیشنل ٹائمز)حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ آج ادا کیا جائے گا۔عازمینِ حج نماز فجر کے بعد منیٰ سے میدان عرفات پہنچنا شروع ہوئے جس کے بعد مسجد نمرہ میں شیخ بندر بن عبد العزیز خطبہ حج دیں گے۔خطبہ حج اردو سمیت 10 زبانوں میں ترجمہ کے ساتھ براہ راست پیش کیا جائے گا۔ جس کے بعد حجاج ظہر اور عصر کی نمازیں ایک وقت میں قصر کر کے پڑھیں گے۔غروب آفتاب کے بعد نماز مغر ب ادا کیے بغیر حجاج کرام مزدلفہ روانہ ہو جائیں گے اور پھر مزدلفہ میں حجاج مغرب اور عشا کی نمازیں ایک اذان اور دو تکبیروں کے ساتھ ادا کریں گے۔واضح رہے کہ مناسک حج کی ادائیگی کے سلسلے میں عازمینِ حج خیموں کے شہر منیٰ پہنچے تھے، جہاں عازمین رات بھر عبادات میں مصروف رہے۔اس سال کورونا کی وجہ سے سعودی عرب میں مقیم 60 ہزار ملکی اور غیر ملکی حج کی سعادت حاصل کر رہے ہیں۔



  تازہ ترین   
بھارت نے ایک اور فالز فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا، ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھانڈا پھوڑ دیا
افغان طالبان کے زیرکنٹرول علاقوں میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر فضائی، ڈرون حملے
لانگ مارچ معاملہ: حکومت اور اپوزیشن کے درمیان براہ راست رابطہ
خیبرپختونخوا میں گورنر راج یا ایمرجنسی کا نفاذ؟ اہم فیصلہ آج متوقع
معاشی چیلنجز کو مدنظر رکھ کر اقدامات کرنے کی ضرورت ہے: وزیراعظم
چین اور پاکستان ہر موسم کے سٹریٹجک تعاون کے شراکت دار ہیں، چینی سفیر
محسن رضائی کی متحدہ عرب امارات کو نیتن یاہو کی میزبانی پر تنبیہ
نورستان کی لڑائی کا الزام پاکستان پر عائد کرنا سفید جھوٹ ہے: وزارتِ اطلاعات





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر