سوڈان میں ہیضہ کی بدترین وبا سے 40 افراد ہلاک

انٹرنیشنل ڈیسک(نیشنل ٹائمز)سوڈان میں ہیضہ کی وبا پھیلنے سے متعدد افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
ڈاکٹرز ود آؤٹ بارڈرز (ایم ایس ایف) کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ سوڈان کے ڈارفور خطے میں ہیضہ کی وبا پھیلنے سے ایک ہفتے کے دوران کم از کم 40 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔بیان میں بتایا گیا کہ یہ خطہ جو گزشتہ 2 برسوں سے خانہ جنگی کی زد میں ہے، ہیضہ کی وبا سے بہت زیادہ متاثر ہوا ہے۔بیان کے مطابق خانہ جنگی سے ہٹ کر سوڈان کے عوام کو ہیضہ کی بدترین وبا کا بھی سامنا ہے۔بیان میں مزید بتایا گیا کہ صرف ڈارفور میں ہی گزشتہ ہفتے کے دوران ایم ایس ایف کی ٹیموں نے 2300 سے زائد افراد کا علاج کیا جبکہ 40 مریض ہلاک ہوگئے۔ایم ایس ایف کے مطابق اکتوبر 2024 سے 11 اگست 2025 تک سوڈان میں ہیضہ کے لگ بھگ ایک لاکھ کیسز سامنے آئے جن میں سے 2470 مریض ہلاک ہوگئے۔ہیضہ کا علاج آسان ہوتا ہے مگر علاج نہ کرایا جائے تو یہ مرض جان لیوا ثابت ہوتا ہے۔ایم ایس ایف نے بتایا کہ خانہ جنگی کے باعث بے گھر ہونے والے افراد کو پینے کے صاف پانی تک رسائی حاصل نہیں جس کے باعث پناہ گزین کیمپوں میں ہیضہ کی وبا تیزی سے پھیل رہی ہے۔



  تازہ ترین   
وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ، درجنوں عمارتیں منہدم، 164 افراد ہلاک، 1000 سے زائد زخمی
خلیجی اتحادیوں کا تحفظ ترجیح، ایران پراکسیز کی حمایت ترک کرے: مارکو روبیو
ایران جنگ میں یورپ نے ہمارا ساتھ نہیں دیا، ٹرمپ کا نیٹو چیف سے ملاقات میں شکوہ
متضاد امریکی بیانات تہران کے واشنگٹن پر عدم اعتماد میں اضافہ کریں گے، ایران
صدر آصف علی زرداری نے فنانس بل 27-2026 کی منظوری دے دی
وینزویلا میں زلزلے سے جانی نقصان پر صدر زرداری کا اظہارِ افسوس
ڈونلڈ ٹرمپ اور لاطینی امریکا کے ممالک کا وینزویلا کی مدد کا اعلان
ملک بھر میں 9 محرم الحرام کے جلوس آج برآمد ہوں گے، سکیورٹی ہائی الرٹ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر