اٹلی کے قریب تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے 26 افراد ہلاک

انٹرنیشنل ڈیسک(نیشنل ٹائمز)اٹلی کے جزیرے لمپیڈوزا کے نزدیک تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے 26 افراد ہلاک ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق تارکین وطن کی کشتی جزیرے لمپیڈوزا کے قریب الٹ گئی جس میں 90 سے زائد افراد سفر کر رہے تھے۔ رپورٹ کے مطابق کشتی ڈوبنے سے 26 افراد ہلاک ہوگئے اور مزید ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے تاہم لوگوں کو بچانے کے لیے ریسکیو آپریشن بھی جاری ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ڈوبنے والے 60 افراد کو ریسکیو بھی کیا گیا ہے جن میں 56 مرد اور 4 خواتین شامل ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کشتی میں سوار افراد نے لیبیا سے سفر کا آغاز کیا تھا تاہم ان کا تعلق کن کن ممالک سے تھا اس بارے میں تاحال کچھ واضح نہیں ہے۔



  تازہ ترین   
وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ، درجنوں عمارتیں منہدم، 164 افراد ہلاک، 1000 سے زائد زخمی
خلیجی اتحادیوں کا تحفظ ترجیح، ایران پراکسیز کی حمایت ترک کرے: مارکو روبیو
ایران جنگ میں یورپ نے ہمارا ساتھ نہیں دیا، ٹرمپ کا نیٹو چیف سے ملاقات میں شکوہ
متضاد امریکی بیانات تہران کے واشنگٹن پر عدم اعتماد میں اضافہ کریں گے، ایران
صدر آصف علی زرداری نے فنانس بل 27-2026 کی منظوری دے دی
وینزویلا میں زلزلے سے جانی نقصان پر صدر زرداری کا اظہارِ افسوس
ڈونلڈ ٹرمپ اور لاطینی امریکا کے ممالک کا وینزویلا کی مدد کا اعلان
ملک بھر میں 9 محرم الحرام کے جلوس آج برآمد ہوں گے، سکیورٹی ہائی الرٹ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر