اسرائیلی فوج نے شمالی غزہ میں حملے بڑھا دیے، مزید 90 سے زائد فلسطینی شہید

ویب ڈیسک(نیشنل ٹائمز)اسرائیلی فوج نے شمالی غزہ میں حملے بڑھا دیے، دیگر علاقوں پر بھی بمباری کی جس کے نتیجے میں مزید 90 سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے۔
غزہ کی وزارت صحت کے مطابق بدھ کو اسرائیلی فوج کی جانب سے شمالی غزہ میں حملے کیے گئے جبکہ دیگر علاقوں پر بھی بمباری سے اب تک مزید 90 سے زائد فلسطینی شہید ہوئے۔امداد لینے کے لیے جمع 37 فلسطینی بھی شہدا میں شامل ہیں۔غزہ میں قحط کی صورتحال بھی برقرار ہے جہاں بھوک کی شدت سے مزید 8 فلسطینی انتقال کر گئے،اسرائیل کی مسلط کردہ بھوک سے اموات کی تعداد 235 ہوگئی ہے۔دوسری جانب یورپی ممالک نے غزہ میں بڑھتے قحط پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسرائیل سے امداد کی محفوظ فراہمی یقینی بنانے پر زور دیا۔نیوزی لینڈ نے غزہ امداد میں رکاوٹ اور فلسطینیوں کی جبری بے دخلی شرم ناک قرار دے دی۔



  تازہ ترین   
وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ، درجنوں عمارتیں منہدم، 164 افراد ہلاک، 1000 سے زائد زخمی
خلیجی اتحادیوں کا تحفظ ترجیح، ایران پراکسیز کی حمایت ترک کرے: مارکو روبیو
ایران جنگ میں یورپ نے ہمارا ساتھ نہیں دیا، ٹرمپ کا نیٹو چیف سے ملاقات میں شکوہ
متضاد امریکی بیانات تہران کے واشنگٹن پر عدم اعتماد میں اضافہ کریں گے، ایران
صدر آصف علی زرداری نے فنانس بل 27-2026 کی منظوری دے دی
وینزویلا میں زلزلے سے جانی نقصان پر صدر زرداری کا اظہارِ افسوس
ڈونلڈ ٹرمپ اور لاطینی امریکا کے ممالک کا وینزویلا کی مدد کا اعلان
ملک بھر میں 9 محرم الحرام کے جلوس آج برآمد ہوں گے، سکیورٹی ہائی الرٹ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر