ویڈیو: الجزیرہ کے ڈائریکٹر نے اسرائیلی پروپیگنڈے کا پرچار کرنیوالے بی بی سی کے صحافی کو آڑے ہاتھوں لے لیا

انٹرنیشنل ڈیسک (نیشنل ٹائمز) غزہ میں ہونے والے اسرائیلی حملوں میں صحافیوں کی شہادت کے موضوع برطانوی میڈیا کو انٹرویو کے دوران ڈائریکٹر نیوز الجزیرہ نے اسرائیلی پروپیگنڈے سے متعلق سوالات پر برطانوی صحافی کو الزامات سے پہلے صحافتی اصولوں پر عمل کرنے کی تلقین کی۔
الجزیرہ کے صحافی انس الشریف اور ان کی ٹیم کے اسرائیل کے ہاتھوں ٹارگٹڈ قتل پر برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی نے الجزیرہ کے ڈائریکٹر نیوز صالح نجم سے بات کی۔بی بی سی ہوسٹ نے سوال ایسے کیے کہ الجزیرہ کے ڈائریکٹر نیوز صالح نجم کو برطانوی صحافی کو صحافت کی الف، ب سمجھانا پڑ گئی۔برطانوی صحافی بار بار انس الشریف کے بارے میں اسرائیل کے جھوٹے مؤقف پر سوال کرتا رہا جس پر صالح نجم نے بار بار یہی کہا کہ صحافی کا کام ہے تحقیق کے بعد خبر دینا، یکطرفہ خبر دینا غیر صحافتی عمل ہے۔واضح رہے کہ 11 اگست کو اسرائیل کی جانب سے غزہ سٹی میں صحافیوں کے خیمے پر بمباری کی گئی جس کے نتیجے میں الجزیرہ کے انس الشریف سمیت 2 صحافی اور 3 کیمرا آپریٹر شہید ہوگئے تھے۔



  تازہ ترین   
وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ، درجنوں عمارتیں منہدم، 164 افراد ہلاک، 1000 سے زائد زخمی
خلیجی اتحادیوں کا تحفظ ترجیح، ایران پراکسیز کی حمایت ترک کرے: مارکو روبیو
ایران جنگ میں یورپ نے ہمارا ساتھ نہیں دیا، ٹرمپ کا نیٹو چیف سے ملاقات میں شکوہ
متضاد امریکی بیانات تہران کے واشنگٹن پر عدم اعتماد میں اضافہ کریں گے، ایران
صدر آصف علی زرداری نے فنانس بل 27-2026 کی منظوری دے دی
وینزویلا میں زلزلے سے جانی نقصان پر صدر زرداری کا اظہارِ افسوس
ڈونلڈ ٹرمپ اور لاطینی امریکا کے ممالک کا وینزویلا کی مدد کا اعلان
ملک بھر میں 9 محرم الحرام کے جلوس آج برآمد ہوں گے، سکیورٹی ہائی الرٹ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر