انٹرنیشنل ڈیسک(نیشنل ٹائمز) غزہ میں امدادی کچن میں شدید ہجوم کے دوران گرم کھانا گرنے سے کئی فلسطینی بچے جھلس گئے۔
غزہ میں اسرائیلی محاصرے اور امدادی قافلوں کی روک تھام نے انسانی بحران کی شدت میں اضافہ کردیا ہے۔ خوراک کے متلاشی 2 فلسطنی بچے امدادی مرکز پر گرم سوپ گرنے سے جھلس گئے جبکہ دھکم پیل کے باعث کھانے حصول میں کوشاں بچوں پر گرم کھانا گرا۔ متاثرہ بچوں کا کہنا ہےکہ انہیں کھانے کے لیے گھنٹوں قطار میں کھڑا رہنا پڑتا ہے اور خوراک کی شدید کمی کے باعث رش اور بدنظمی میں اضافہ ہو رہا ہے، جس سے اس طرح کے حادثات پیش آتے ہیں۔واضح رہے کہ بھوک کی شدت سے 2 بچوں سمیت 5 اور فلسطینی انتقال کرگئے جس کے بعد غذائی قلت سے اموات 227 ہوگئیں جن میں 103 بچے بھی شامل ہیں۔
غزہ میں امدادی کچن میں شدید ہجوم کے دوران گرم کھانا گرنے سے کئی فلسطینی بچے جھلس گئے



