اسرائیل کی غزہ میں تباہی پر بھارتی حکومت کی خاموشی شرمناک ہے: پریانکا گاندھی

نئی دہلی (نیشنل ٹائمز)بھارت کی اپوزیشن جماعت انڈین نیشنل کانگریس کی جنرل سیکرٹری پریانکا گاندھی بھی غزہ میں اسرائیلی مظالم پر خاموش نہ رہ سکیں۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں پریانکا گاندھی نے کہا کہ اسرائیل 60 ہزار سے زیادہ افراد کا قتل کرچکا ہے جس میں 18ہزار 430 بچے شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیلی پابندیوں کی وجہ سے سیکڑوں بچوں سمیت کئی افراد غذائی قلت سے مر رہے ہیں۔پریانکا گاندھی کا کہنا تھا کہ اسرائیل کے ان جرائم پر خاموشی اور اس پر کارروائی نہ ہونا بذات خود ایک جرم ہے، یہ شرمناک ہے کہ اسرائیل غزہ پر تباہی مسلط کر رہا ہے اور بھارتی حکومت خاموش ہے۔اپوزیشن رہنما نے مزید کہا کہ الجزیرہ کے 5 صحافیوں کا بہیمانہ قتل فلسطینی سرزمین پرایک اورگھناؤنا جرم ہے، سچائی کے لیے کھڑے ہونے والوں کا حوصلہ اسرائیل کے مظالم اور نفرت سے کبھی نہیں ٹوٹے گا۔پریانکا گاندھی کا کہنا تھا کہ ان بہادر صحافیوں نے ہمیں بتایا ہے کہ حقیقی صحافت کیا ہے، خدا ان کی روح کو سکون دے۔



  تازہ ترین   
وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ، درجنوں عمارتیں منہدم، 164 افراد ہلاک، 1000 سے زائد زخمی
خلیجی اتحادیوں کا تحفظ ترجیح، ایران پراکسیز کی حمایت ترک کرے: مارکو روبیو
ایران جنگ میں یورپ نے ہمارا ساتھ نہیں دیا، ٹرمپ کا نیٹو چیف سے ملاقات میں شکوہ
متضاد امریکی بیانات تہران کے واشنگٹن پر عدم اعتماد میں اضافہ کریں گے، ایران
صدر آصف علی زرداری نے فنانس بل 27-2026 کی منظوری دے دی
وینزویلا میں زلزلے سے جانی نقصان پر صدر زرداری کا اظہارِ افسوس
ڈونلڈ ٹرمپ اور لاطینی امریکا کے ممالک کا وینزویلا کی مدد کا اعلان
ملک بھر میں 9 محرم الحرام کے جلوس آج برآمد ہوں گے، سکیورٹی ہائی الرٹ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر