غزہ میں اسرائیلی بربریت: گھر پر بمباری سے 8 افراد پر مشتمل پورا خاندان شہید

انٹرنیشنل ڈیسک(نیشنل ٹائمز)غزہ میں اسرائیلی بربریت کا سلسلہ جاری ہے اور ایک گھر پر تازہ ترین صیہونی حملے میں 8 افراد پر مشتمل پورا خاندان شہید ہو گیا۔
عرب میڈیا کے مطابق غزہ کے نواحی علاقے زیتون میں ایک گھر پر اسرائیلی حملے میں پورا خاندان شہید ہو گیا، شہید ہونے والوں میں ماں باپ اور ان کے 6 بچے شامل ہیں۔قبل ازیں اسرائیل کی جانب سے غزہ سٹی میں صحافیوں کے خیمے پر بمباری کی گئی جس کے نتیجے میں الجزیرہ کے 2 صحافی اور 3 کیمرا آپریٹر شہید ہوگئے۔شہدا میں الجزیرہ کے صحافی انس الشریف، محمد قریقہ، کیمرا آپریٹر محمد ظاہر، محمدنوفل اور مومین علیوا شامل ہیں۔غزہ کے الشفا اسپتال کے ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد ابو سلمیہ کا کہنا ہے کہ اسرائیل صحافیوں کو اس لیے نشانہ بنا رہا ہے تاکہ ان کے جرائم دنیا کو نہ دکھائے جا سکیں۔ڈاکٹر محمد ابو سلمیہ کا کہنا ہے اسرائیل غزہ میں بڑی قتل و غارت گری کی تیاری کر رہا ہے اور وہ چاہتے ہیں کہ اس بار انس جیسے صحافی اپنی آواز سے صیہونی فورسز کی بربریت کو دنیا کے سامنے آشکار نہ کر سکیں۔



  تازہ ترین   
وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ، درجنوں عمارتیں منہدم، 164 افراد ہلاک، 1000 سے زائد زخمی
خلیجی اتحادیوں کا تحفظ ترجیح، ایران پراکسیز کی حمایت ترک کرے: مارکو روبیو
ایران جنگ میں یورپ نے ہمارا ساتھ نہیں دیا، ٹرمپ کا نیٹو چیف سے ملاقات میں شکوہ
متضاد امریکی بیانات تہران کے واشنگٹن پر عدم اعتماد میں اضافہ کریں گے، ایران
صدر آصف علی زرداری نے فنانس بل 27-2026 کی منظوری دے دی
وینزویلا میں زلزلے سے جانی نقصان پر صدر زرداری کا اظہارِ افسوس
ڈونلڈ ٹرمپ اور لاطینی امریکا کے ممالک کا وینزویلا کی مدد کا اعلان
ملک بھر میں 9 محرم الحرام کے جلوس آج برآمد ہوں گے، سکیورٹی ہائی الرٹ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر