ہیوسٹن میں پاکستانی خاتون کیساتھ مبینہ مذہبی منافرت کا واقعہ

انٹرنیشنل ڈیسک(نیشنل ٹائمز)امریکا کی ریاست ٹیکساس کے شہر ہیوسٹن میں پاکستانی خاتون کے ساتھ مبینہ مذہبی منافرت کا واقعہ پیش آیا ہے جس میں خاتون کو بلا وجہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔
یہ واقعہ ہیوسٹن کے جنوب مغربی علاقے ساؤتھ ولکریسٹ ڈرائیو میں واقع شوگر پارک پلازہ کے سامنے پیش آیا۔ خاتون جمعہ کو شام 5 بجے کے قریب سامان لے کر جارہی تھیں کہ پیچھے سے آنے والے سنگدل شخص نے انہیں کنکریٹ پر دھکا دے دیا۔منہ کے بل گرنے سے خاتون کی ناک کی ہڈی فریکچر ہوگئی اور چہرے کے دیگر مقامات پر بھی شدید چوٹیں آئیں۔یہ سارا منظر سی سی ٹی وی کیمرے نے محفوظ کرلیا جس میں دیکھا گیاکہ خاتون کو دھکا دینے والا شخص کسی خوف کے بغیر سڑک کے دوسری جانب چلا گیا۔تاحال نہ تو ملزم کی شناخت کی جاسکی ہے اور نہ ہی واقعہ کی وجہ پولیس جان سکی ہے۔خاتون کے بیٹے محمد ظہیر نے بتایا کہ اس کی والدہ نے زخمی حالت میں ویڈیو کال کرکے اسے واقعہ سے آگاہ کیا تو وہ دہشت زدہ رہ گیا تھا۔ ظہیر کا کہنا ہے کہ کوئی بھی شخص اپنی ماں کے ساتھ ایسے سلوک پر مشتعل ہوجائےگا۔ ملزم کو فوری گرفتار کرکے سزا دی جانی چاہیے۔ظہیر کا کہنا ہے کہ اس کی والدہ اس غیرانسانی سلوک کو کبھی بھلا نہیں سکیں گی اور اس کے خیال میں یہ واقعہ منافرت پرمبنی جرم ہے کیونکہ اس کی والدہ اسکارف پہنے ہوئے تھیں اور ممکنہ طور پر حملہ آور نے انہیں مسلمان خاتون سمجھ کر نشانہ بنایا۔متاثرہ امریکن پاکستانی خااندان نے پولیس رپورٹ درج کرادی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو گرفتار کرلیا گیا تو اسے سنگین جرم میں ملوث ہونے کے الزام کا سامنا ہوگا۔



  تازہ ترین   
وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ، درجنوں عمارتیں منہدم، 164 افراد ہلاک، 1000 سے زائد زخمی
خلیجی اتحادیوں کا تحفظ ترجیح، ایران پراکسیز کی حمایت ترک کرے: مارکو روبیو
ایران جنگ میں یورپ نے ہمارا ساتھ نہیں دیا، ٹرمپ کا نیٹو چیف سے ملاقات میں شکوہ
متضاد امریکی بیانات تہران کے واشنگٹن پر عدم اعتماد میں اضافہ کریں گے، ایران
صدر آصف علی زرداری نے فنانس بل 27-2026 کی منظوری دے دی
وینزویلا میں زلزلے سے جانی نقصان پر صدر زرداری کا اظہارِ افسوس
ڈونلڈ ٹرمپ اور لاطینی امریکا کے ممالک کا وینزویلا کی مدد کا اعلان
ملک بھر میں 9 محرم الحرام کے جلوس آج برآمد ہوں گے، سکیورٹی ہائی الرٹ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر