غزہ میں الجزیرہ کے معروف صحافی انس الشریف اسرائیلی حملے میں شہید ہوگئے

انٹرنیشنل ڈیسک(نیشنل ٹائمز)غزہ میں اسرائیلی فوج کے حملے میں قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کے معروف صحافی انس الشریف اپنے ساتھیوں کے ہمراہ شہید ہوگئے۔
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل کی جانب سے غزہ سٹی میں صحافیوں کے خیمے پر بمباری کی گئی جس کے نتیجے میں الجزیرہ کے 2 صحافی اور 3 کیمرا آپریٹر شہید ہوئے۔ شہدا میں الجزیرہ کے صحافی انس الشریف، محمدقریقہ، کیمرا آپریٹر محمد ظاہر، محمدنوفل اور مومین علیوا شامل ہیں۔الجزیرہ کے مطابق 28 سالہ انس الشریف اور ان کے ساتھی اس وقت شہید ہوئے جب اسپتال کے مرکزی دروازے کے باہر صحافیوں کے لیے لگائے گئے ایک خیمے کو اسرائیلی فوج کی جانب سے نشانہ بنایا گیا۔غزہ کے سرکاری میڈیا دفتر نے تصدیق کی ہے کہ اکتوبر 2023 سے جنگ کے آغاز سے اب تک اسرائیل کے ہاتھوں شہید ہونے والے صحافیوں کی تعداد 237 ہو گئی ہے۔اسرائیلی فوج نے حملے میں الجزیرہ کے صحافی انس الشریف کو نشانہ بنانے کی تصدیق کرتے ہوئے الزام لگایا کہ وہ حماس کے ایک سیل کی سربراہی کر رہے تھے اور اسرائیلی شہریوں اور فوجیوں پر راکٹ حملوں کی منصوبہ بندی میں ملوث تھے۔انس الشریف نے شمالی غزہ سے بڑے پیمانے پر رپورٹنگ کی تھی اور یہی وجہ ہے کہ اسرائیل کی جانب سے انہیں ماضی میں جان سے مارنے کی دھمکیاں دی گئیں۔



  تازہ ترین   
وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ، درجنوں عمارتیں منہدم، 164 افراد ہلاک، 1000 سے زائد زخمی
خلیجی اتحادیوں کا تحفظ ترجیح، ایران پراکسیز کی حمایت ترک کرے: مارکو روبیو
ایران جنگ میں یورپ نے ہمارا ساتھ نہیں دیا، ٹرمپ کا نیٹو چیف سے ملاقات میں شکوہ
متضاد امریکی بیانات تہران کے واشنگٹن پر عدم اعتماد میں اضافہ کریں گے، ایران
صدر آصف علی زرداری نے فنانس بل 27-2026 کی منظوری دے دی
وینزویلا میں زلزلے سے جانی نقصان پر صدر زرداری کا اظہارِ افسوس
ڈونلڈ ٹرمپ اور لاطینی امریکا کے ممالک کا وینزویلا کی مدد کا اعلان
ملک بھر میں 9 محرم الحرام کے جلوس آج برآمد ہوں گے، سکیورٹی ہائی الرٹ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر