عالمی رضاکار چین کے ورثے کے تحفظ میں شاندار کردار ادا کررہے ہیں

تائی یوآن (شِنہوا) چین کے شمالی صوبوں میں جھلسا دینے والی گرمی میں 17 چینی اور بین الاقوامی رضاکار شنشی صوبے کے تاریخی علاقے پھنگ یاؤ کاؤنٹی میں ایک قدیم رہائش گاہ کے گیٹ ہاؤس کے پاس جمع ہیں جہاں وہ ماہر کاریگروں کی نگرانی میں بڑی احتیاط سے اینٹوں کی مرمت کر رہے ہیں۔
1سے 13 اگست تک شنگھائی روآن یی سان ہیریٹیج فاؤنڈیشن اور پھنگ یاؤ کاؤنٹی کے اشتراک سے ڈونگ چھوان گاؤں میں ایک رضاکارانہ کیمپ منعقد کیا جا رہا ہے جس کا مقصد روایتی فن تعمیر کے تحفظ پر توجہ دینا ہے،یہ گاؤں چین کے شمالی علاقوں میں ایک روایتی بستی ہے۔
2 ہفتوں کے کیمپ کے دوران یہ رضاکار ماہر مقامی کاریگروں کی رہنمائی میں صدیوں پرانی رہائش گاہ کے دروازے اور اردگرد کی دیواروں کی بحالی میں مدد کریں گے۔
رضاکار یونیسکو کے عالمی ورثے میں شامل پھنگ یاؤ قدیم شہر کے ساتھ ساتھ شوانگ لین مندر،ژینگو مندرجیسے تاریخی مقامات کی سیر بھی کریں گے۔ اس کے علاوہ وہ غیر مادی ثقافتی ورثے کے حامل افراد سے بھی ملاقات کریں گے جن میں روایتی پتلی تماشا دکھانے والے فنکاراور پھنگ یاؤ کی مشہور لا کیر وئیر دستکاری کے ماہرین شامل ہیں۔
اس کیمپ میں شامل 17 شرکاء میں سے 6 کا تعلق فرانس سے ہے جن کی قیادت 26 سالہ اورورے فرانچے کر رہی ہیں جو ایک ماڈل ہیں اور ثقافتی ورثے کے تحفظ کا گہرا شوق رکھتی ہیں، وہ اسے ماضی سے ایک ٹھوس تعلق سمجھتی ہیں اور روایتی چینی دستکاری کا عملی تجربہ حاصل کرنے کے لیے اس پروگرام میں شامل ہوئیں۔
انہوں نے کہا کہ چینی فن تعمیر بہت خوبصورت ہے، خاص طور پر اس کا حیرت انگیز مورٹیز اور ٹینن کا ڈھانچہ حیرت انگیز ہے کہ کس طرح ٹکڑے بغیر گلو یا کیل کے اتنی مضبوطی سے ایک ساتھ جڑ سکتے ہیں، یہ قدیم چینی معماروں کی حکمت کو ظاہر کرتا ہے۔
میکسیکو سے تعلق رکھنے والی اور تاریخ میں گہری دلچسپی کے ساتھ یونیورسٹی کی طالبہ سارہ زونیگا نے کہا کہ ان کی تعلیم کا مقصد ماضی کی تہذیبوں کی ذہانت کو سمجھنا ہے۔



  تازہ ترین   
وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ، درجنوں عمارتیں منہدم، 164 افراد ہلاک، 1000 سے زائد زخمی
خلیجی اتحادیوں کا تحفظ ترجیح، ایران پراکسیز کی حمایت ترک کرے: مارکو روبیو
ایران جنگ میں یورپ نے ہمارا ساتھ نہیں دیا، ٹرمپ کا نیٹو چیف سے ملاقات میں شکوہ
متضاد امریکی بیانات تہران کے واشنگٹن پر عدم اعتماد میں اضافہ کریں گے، ایران
صدر آصف علی زرداری نے فنانس بل 27-2026 کی منظوری دے دی
وینزویلا میں زلزلے سے جانی نقصان پر صدر زرداری کا اظہارِ افسوس
ڈونلڈ ٹرمپ اور لاطینی امریکا کے ممالک کا وینزویلا کی مدد کا اعلان
ملک بھر میں 9 محرم الحرام کے جلوس آج برآمد ہوں گے، سکیورٹی ہائی الرٹ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر