میانمار کے 104 زرعی طلبہ کو چینی یون تیان ہوا سکالرشپ سے نوازا گیا

یانگون(شِنہوا)میانمار کے شہر نیپی تاؤ میں واقع یے زن زرعی یونیورسٹی میں چھٹی یون تیان ہوا سکالرشپ کی تقسیم کی تقریب ہوئی جس میں چین کی جامع صنعتی کمپنی یون تیان ہوا گروپ کمپنی لمیٹڈ نے 104 طلبہ کو سکالرشپ سے نوازا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میانمار میں چینی سفارتخانے کے مشیر اویانگ داؤبنگ نے کہا کہ یون تیان ہوا سکالرشپ اور یون تیان ہوا فنڈ برائے بیرون ملک تعلیم، میانمار میں نہ صرف طلبہ کی علمی کامیابیوں کا اعتراف ہے بلکہ چین اور میانمار کے عوام کے درمیان گہری ’’پاؤک فاؤ‘‘(برادرانہ) دوستی کا واضح ثبوت بھی ہے۔
اویانگ نے کہا کہ میانمار کے نوجوان بڑی تعداد میں چینی ٹیکنالوجی سیکھ کر اور چین-میانمار تعاون کے منصوبوں میں شریک ہو کر دوستی کے پل اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے معمار بن رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ مشترکہ کوششوں کے ذریعے زرعی شعبے میں تعاون کے بہتر نتائج برآمد ہوں گے جس سے دونوں اقوام کے عوام کو ٹھوس فوائد پہنچیں گے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میانمار کے یونین وزیر برائے زراعت، لائیوسٹاک اور آبپاشی یو مِن ناؤنگ نے میانمار کے غذائی تحفظ کو مضبوط بنانے اور کسانوں کی آمدنی میں بہتری کے لئے چین-میانمار زرعی تعاون کی اہمیت کو اجاگر کیا۔
یاد رہے کہ 2017 میں آغاز کے بعد سے “یون تیان ہوا سکالرشپ” میانمار کی یےزن زرعی یونیورسٹی کے 505 طلبہ کو معاونت فراہم کرچکی ہے۔”یون تیان ہوا فنڈ برائے بیرون ملک تعلیم” کے ذریعے یونیورسٹی کے 39 اساتذہ اور طلبہ کو چینی یونیورسٹیوں میں تعلیم حاصل کرنے کا موقع ملا ہے۔



  تازہ ترین   
وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ، درجنوں عمارتیں منہدم، 164 افراد ہلاک، 1000 سے زائد زخمی
خلیجی اتحادیوں کا تحفظ ترجیح، ایران پراکسیز کی حمایت ترک کرے: مارکو روبیو
ایران جنگ میں یورپ نے ہمارا ساتھ نہیں دیا، ٹرمپ کا نیٹو چیف سے ملاقات میں شکوہ
متضاد امریکی بیانات تہران کے واشنگٹن پر عدم اعتماد میں اضافہ کریں گے، ایران
صدر آصف علی زرداری نے فنانس بل 27-2026 کی منظوری دے دی
وینزویلا میں زلزلے سے جانی نقصان پر صدر زرداری کا اظہارِ افسوس
ڈونلڈ ٹرمپ اور لاطینی امریکا کے ممالک کا وینزویلا کی مدد کا اعلان
ملک بھر میں 9 محرم الحرام کے جلوس آج برآمد ہوں گے، سکیورٹی ہائی الرٹ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر