چین کمبوڈیا اور تھائی لینڈ میں جنگ بندی کے سمجھوتے کا خیر مقدم کرتا ہے، چینی وزارت خارجہ

بیجنگ(شِنہوا)چینی وزارت خارجہ کے ایک ترجمان نے کہا ہے کہ چین کمبوڈیا اور تھائی لینڈ کے درمیان جنگ بندی کے نفاذ کے اقدامات، نگرانی کے نظام اور دیگر معاملات پر سمجھوتے کا خیرمقدم کرتاہے۔
ترجمان نے ملائیشیا میں کمبوڈیا۔تھائی لینڈ جنرل بارڈر کمیٹی (جی بی سی) کے غیر معمولی اجلاس کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ کوالالمپور میں 28 جولائی کو کمبوڈین اور تھائی رہنماؤں کے درمیان طے پانے والے سمجھوتے کے مطابق کمبوڈیا اور تھائی لینڈ نے جی بی سی کا ایک غیر معمولی اجلاس منعقد کیا۔ جنگ بندی کے نفاذ کے اقدامات، نگرانی کے طریقہ کار اور دیگر معاملات پر سمجھوتہ کیا،جس نے ایک موثر جنگ بندی اور دونوں ممالک کے درمیان دیرپا امن کے قیام کی بنیاد رکھی۔ چین اس کا خیرمقدم کرتا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ کمبوڈیا اور تھائی لینڈ کی سرحد پر کشیدگی کی صورتحال میں مسلسل کمی آرہی ہے،جس سے ثابت ہوتا ہے کہ تنازعات کے حل کے لئے بات چیت اور مشاورت ہی درست راستہ ہے۔
ترجمان نے کہا کہ چین نے ایک منصفانہ اور غیر جانبدار موقف برقرار رکھا ہوا ہے،ہم کمبوڈیا اور تھائی لینڈ کے درمیان رابطے بڑھانے اور اختلافات کو بہتر طریقے سے حل کرنے کی حمایت کرتے ہیں، ہم آسیان کے طریقہ کار کے ذریعے سیاسی تصفیے کی بھی حمایت کرتے ہیں اور کمبوڈیا اور تھائی لینڈ کے درمیان سرحدی تنازعات کے پر امن حل کے لئے تعمیری کردار ادا کرنا جاری رکھنے کے لئے تیار ہیں۔



  تازہ ترین   
وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ، درجنوں عمارتیں منہدم، 164 افراد ہلاک، 1000 سے زائد زخمی
خلیجی اتحادیوں کا تحفظ ترجیح، ایران پراکسیز کی حمایت ترک کرے: مارکو روبیو
ایران جنگ میں یورپ نے ہمارا ساتھ نہیں دیا، ٹرمپ کا نیٹو چیف سے ملاقات میں شکوہ
متضاد امریکی بیانات تہران کے واشنگٹن پر عدم اعتماد میں اضافہ کریں گے، ایران
صدر آصف علی زرداری نے فنانس بل 27-2026 کی منظوری دے دی
وینزویلا میں زلزلے سے جانی نقصان پر صدر زرداری کا اظہارِ افسوس
ڈونلڈ ٹرمپ اور لاطینی امریکا کے ممالک کا وینزویلا کی مدد کا اعلان
ملک بھر میں 9 محرم الحرام کے جلوس آج برآمد ہوں گے، سکیورٹی ہائی الرٹ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر