بھارتی وزیردفاع کا دورہ امریکا منسوخ، امریکی ہتھیار خریدنے کا منصوبہ بھی روک دیا

انٹرنیشنل ڈیسک(نیشنل ٹائمز)بھارت نے امریکا سے ہتھیار اور طیارے خریدنےکے منصوبے پر عمل درآمد روک دیا۔
برطانوی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارت نے اسٹرائیکر و ہیکلز، جیولین میزائل اور بوئنگ طیاروں سمیت امریکی ہتھیار خریدنےکے منصوبے روک دیے۔خبر ایجنسی نے اپنی رپورٹ میں بھارتی حکام کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ بھارت اسلحےکی خریداری پربات دوبارہ شروع کرنےسے پہلے امریکی ٹیرف پر وضاحت کا منتظرہے۔رپورٹ کے مطابق امریکا سے ہتھیاروں کی خریداری معاہدے کا اعلان بھارتی وزیر دفاع کے دورہ امریکا میں ہونا تھا تاہم بھارتی وزیر دفاع نے امریکا کا طے شدہ دورہ منسوخ کر دیا۔دوسری جانب بھارت نے امریکا سے ہتھیار اور طیارے خریدنے کے منصوبے پر عمل درآمد روکنے سے متعلق خبررساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کو غلط قرار دیا۔بھارتی میڈیا نے بھارتی وزارت دفاع کےحکام کا حوالہ دیتے ہوئےکہاکہ برطانوی خبر رساں ادارے کی رپورٹ من گھڑت اور جھوٹ پر مبنی ہے اور امریکا سے اسلحے کی خریداری کے مختلف معاملات موجودہ طریقہ کار کے مطابق آگے بڑھ رہے ہیں۔



  تازہ ترین   
وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ، درجنوں عمارتیں منہدم، 164 افراد ہلاک، 1000 سے زائد زخمی
خلیجی اتحادیوں کا تحفظ ترجیح، ایران پراکسیز کی حمایت ترک کرے: مارکو روبیو
ایران جنگ میں یورپ نے ہمارا ساتھ نہیں دیا، ٹرمپ کا نیٹو چیف سے ملاقات میں شکوہ
متضاد امریکی بیانات تہران کے واشنگٹن پر عدم اعتماد میں اضافہ کریں گے، ایران
صدر آصف علی زرداری نے فنانس بل 27-2026 کی منظوری دے دی
وینزویلا میں زلزلے سے جانی نقصان پر صدر زرداری کا اظہارِ افسوس
ڈونلڈ ٹرمپ اور لاطینی امریکا کے ممالک کا وینزویلا کی مدد کا اعلان
ملک بھر میں 9 محرم الحرام کے جلوس آج برآمد ہوں گے، سکیورٹی ہائی الرٹ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر