امریکی ٹیرف میں اضافے کا نتیجہ، بھارتی اسٹاک میں شدید مندی، سرمایہ کاروں کے اربوں روپے ڈوب گئے

انٹرنیشنل ڈیسک(نیشنل ٹائمز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بھارتی مصنوعات پر 50 فیصد ٹیرف کے اعلان کے بعد سے ممبئی اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی ٹیکسز اور کم آمدن کی وجہ سے کاروباری ہفتے کے آخری روز بھارتی اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کاروبار کے دوران ایک موقع پر نفٹی 50 کو صفر اعشاریہ 6 فیصد کمی کے بعد 24 ہزار 484 پوائنٹس پر دیکھا گیا جبکہ ممبئی اسٹاک مارکیٹ سینسیکس کو بھی صفر اعشاریہ 6 فیصد کمی کے بعد 84 ہزار 140 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتا دیکھا گیا۔ممبئی اسٹاک ایکسچینج میں 16 میں سے 15 سیکٹرز میں صفر اعشاریہ 4 سے لیکر صفر اعشاریہ 7 فیصد تک کمی دیکھی گئی۔گزشتہ روز بھی نفٹی آئی اسٹاک میں صفر اعشاریہ 9 فیصد جبکہ فارما انڈیکس میں صفر اعشاریہ 7 فیصد کمی ریکارڈ دیکھی گئی تھی۔امریکی صدر کی جانب سے 50 فیصد ٹیرف کے اعلان کے بعد مارکیٹ میں غیر یقینی صورتحال کے پیش نظر غیر ملکی سرمایہ کاروں نے صرف جمعرات کے روز مارکیٹ سے 50 ارب ڈالر نکال لیے۔



  تازہ ترین   
وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ، درجنوں عمارتیں منہدم، 164 افراد ہلاک، 1000 سے زائد زخمی
خلیجی اتحادیوں کا تحفظ ترجیح، ایران پراکسیز کی حمایت ترک کرے: مارکو روبیو
ایران جنگ میں یورپ نے ہمارا ساتھ نہیں دیا، ٹرمپ کا نیٹو چیف سے ملاقات میں شکوہ
متضاد امریکی بیانات تہران کے واشنگٹن پر عدم اعتماد میں اضافہ کریں گے، ایران
صدر آصف علی زرداری نے فنانس بل 27-2026 کی منظوری دے دی
وینزویلا میں زلزلے سے جانی نقصان پر صدر زرداری کا اظہارِ افسوس
ڈونلڈ ٹرمپ اور لاطینی امریکا کے ممالک کا وینزویلا کی مدد کا اعلان
ملک بھر میں 9 محرم الحرام کے جلوس آج برآمد ہوں گے، سکیورٹی ہائی الرٹ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر