مکان کا کرایہ بڑھانے کا تنازع، برطانوی وزیر کو مستعفی ہونا پڑگیا

لندن(نیشنل ٹائمز)برطانیہ کی وزیر برائے بے گھر افراد روش آرا علی نے اپنے مکان کا کرایہ بڑھانے پر ہونے والی شدید تنقید کے بعد عہدے سے استعفیٰ دیدیا۔
برطانیہ کے وزیراعظم ہاؤس ٹین ڈاؤننگ اسٹریٹ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ روشن آرا علی کا استعفیٰ ایک نجی پراپرٹی کے معاملے کے بعد سامنے آیا۔برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق مستعفی وزیر روشن آرا علی نے اپنے مکان کا کرایہ 700 پاؤنڈ ماہانہ بڑھایا تھا۔رپورٹس کے مطابق مکان کا کرایہ بڑھانے پر روشن آرا علی کو شدید تنقید کا سامنا تھا، مستعفی وزیر روشن آرا علی پر فلاحی اداروں اور حزب اختلاف نے شدید تنقید کی تھی۔بنگلا دیشی نژاد روشن آرا علی نے عہدے سے استعفیٰ دینے کو اپنے لیے مشکل فیصلہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ نہیں چاہتی کہ میرے ذاتی معاملات حکومت کے اہم اور پُرعزم کام میں رکاوٹ بنیں، میں نے ہمیشہ قانونی تقاضوں کی مکمل پیروی کی ہے۔اس حوالے سے برطانوی وزیراعظم سر کیئر اسٹارمر نے اس حوالے سے کہا کہ روشن آرا علی نے بے گھری کے مسئلے پر مؤثر کام کیا، یقین ہے روشن آرا علی اپنی جماعت اور حلقے کی خدمت جاری رکھیں گی۔



  تازہ ترین   
وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ، درجنوں عمارتیں منہدم، 164 افراد ہلاک، 1000 سے زائد زخمی
خلیجی اتحادیوں کا تحفظ ترجیح، ایران پراکسیز کی حمایت ترک کرے: مارکو روبیو
ایران جنگ میں یورپ نے ہمارا ساتھ نہیں دیا، ٹرمپ کا نیٹو چیف سے ملاقات میں شکوہ
متضاد امریکی بیانات تہران کے واشنگٹن پر عدم اعتماد میں اضافہ کریں گے، ایران
صدر آصف علی زرداری نے فنانس بل 27-2026 کی منظوری دے دی
وینزویلا میں زلزلے سے جانی نقصان پر صدر زرداری کا اظہارِ افسوس
ڈونلڈ ٹرمپ اور لاطینی امریکا کے ممالک کا وینزویلا کی مدد کا اعلان
ملک بھر میں 9 محرم الحرام کے جلوس آج برآمد ہوں گے، سکیورٹی ہائی الرٹ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر