طالبان نے سرنڈر کرنے والے امریکی فوج کے تربیت یافتہ 22کمانڈوز کو چوراہے میں کھڑا کرکے گولیاں مار دیں

کابل(نیشنل ٹائمز) افغانستان سے امریکی و نیٹو افواج کے انخلاءاور ملک کے بیشتر حصے پر طالبان کے قبضے کے بعد اپنی نوعیت کا غالباً پہلا ہولناک واقعہ رونما ہو گیا ہے۔ افغان صوبے فریاب میں طالبان نے امریکی فوج کے تربیت یافتہ 22کمانڈوز کو گولیاں مار کر موت کے گھاٹ اتار ڈالا ہے۔ فریاب کے قصبے دوالت آباد میں افغان فوج کے ان کمانڈوز نے لڑائی کے بعد طالبان کے آگے سرنڈر کیا تھا۔سرنڈر کرنے کے بعد ان کمانڈوز کو قصبے کے چوراہے میں لے جایا گیا اور کھلے عام گولیاں مار کر موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ درحقیقت 16جون کو پیش آیا تھا، جس کی ویڈیو اب منظرعام پر آئی ہے۔ اس قصبے پر قبضے کے لیے طالبان اور افغان فوج میں خوفناک جنگ ہوئی تھی، جس میں طالبان کو فتح ہوئی اور ان 22کمانڈوز نے سرنڈر کر دیا تھا۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مقامی لوگ طالبان سے التجا کر رہے ہوتے ہیں کہ ان کمانڈوز کو مت قتل کرو، تاہم طالبان اللہ اکبر کا نعرہ لگا کر ان نہتے کمانڈوز پر فائرنگ کر دیتے ہیں۔منظرعام پر آنے والی ایک اور ویڈیو میں ان کمانڈوز کی لاشیں زمین پر خون کے تالاب میں پڑی ہوتی ہیں۔مقامی لوگوں نے سی این این کو بتایا کہ طالبان نے ان لوگوں کو گھیرے میں لے لیا تھا۔ افغان فوج یا نیٹو افواج کی طرف سے ان کمانڈوز کو کوئی بیک اپ نہیں دیا گیا جس کی وجہ سے وہ سرنڈر کرنے پر مجبور ہو گئے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر انتخابات کا تیسرا مرحلہ، پونچھ اور پلندری میں پولنگ ملتوی
ترک صدر آج سعودیہ پہنچیں گے، شہباز شریف، محمد بن سلمان سے ملاقات طے
خیبرپختونخوا میں فورسز کی کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 10 خارجی ہلاک
عدالت نے ایل پی جی کمپنیوں کی اضافی پریمیم وصولی فوری روک دی
سلامتی کونسل کی جانب سے سوات میں دہشت گرد حملے کی مذمت
تحریک انصاف کو مذاکرات کی کوئی دعوت نہیں دی، ایاز صادق کا مؤقف
تھائی لینڈ میں سکول میں فائرنگ سے 9 افراد ہلاک، 15 زخمی
واشک اور مستونگ میں سکیورٹی فورسز کے آپریشنز، 12 دہشتگرد جہنم واصل





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر