اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید 31 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد ملک میں کورونا سے مجموعی اموات 22 ہزار 720 ہوگئیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید 2 ہزار327 کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک میں کورونا کیسز کی تعداد 9 لاکھ 83 ہزار719 ہوگئی۔این سی او سی کے مطابق ملک میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 6 اعشاریہ17 فیصد رہی۔ گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران 37 ہزار 690 ٹیسٹ کیے گئے۔این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں 2 ہزار 388 کورونا مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 37 ہزار 690 ٹیسٹ کیے گئے۔ اب تک 1 کروڑ 52 لاکھ 86 ہزار 475افراد کا کورونا ٹیسٹ کیا جاچکا ہے.
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید 31 افراد جاں بحق



