اسرائیلی فورسز کی فائرنگ، فلسطین کے قومی فٹبالر سلیمان سمیت 150 شہید

غزہ ( نیشنل ٹائمز) غزہ پر اسرائیل کے وحشیانہ حملے جاری ہیں، 24 گھنٹوں میں مزید 150 سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے جن میں فلسطین کے قومی فٹبالر سلیمان بھی شامل ہیں۔قطری میڈیا کے مطابق ان شہداء میں امداد کے منتظر 90 فلسطینی بھی شامل ہیں، فلسطینی فٹبال ٹیم کا کھلاڑی سلیمان العبید بھی کھانا ملنے کی آس میں اسرائیلی فائرنگ سے شہید ہوا، سلیمان العبید فلسطینی فٹبال ٹیم کے سابق کپتان بھی تھے۔اب تک اسرائیلی حملوں میں مختلف کھیلوں کے 662 کھلاڑی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔علاوہ ازیں اسرائیلی فوج نے امدادی ٹرکوں کو بمباری سے تباہ سڑکوں کی طرف موڑ دیا، امدادی ٹرک اُلٹنے سے 20 فلسطینی شہید ہوگئے، غذائی قلت سے اب تک 96 بچوں سمیت 193 فلسطینی زندگیاں ہار چکے ہیں۔ورلڈ فوڈ پروگرام کا کہنا ہے کہ غزہ میں چند امدادی ٹرکوں کی نہیں انسانی امداد کے سیلاب کی ضرورت ہے، یورپی کمیشن کی نائب صدر نے غزہ پر مکمل اسرائیلی قبضے کے ارادے کو ناقابلِ قبول اور اشتعال انگیزی قرار دیدیا ہے۔



  تازہ ترین   
وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ، درجنوں عمارتیں منہدم، 164 افراد ہلاک، 1000 سے زائد زخمی
خلیجی اتحادیوں کا تحفظ ترجیح، ایران پراکسیز کی حمایت ترک کرے: مارکو روبیو
ایران جنگ میں یورپ نے ہمارا ساتھ نہیں دیا، ٹرمپ کا نیٹو چیف سے ملاقات میں شکوہ
متضاد امریکی بیانات تہران کے واشنگٹن پر عدم اعتماد میں اضافہ کریں گے، ایران
صدر آصف علی زرداری نے فنانس بل 27-2026 کی منظوری دے دی
وینزویلا میں زلزلے سے جانی نقصان پر صدر زرداری کا اظہارِ افسوس
ڈونلڈ ٹرمپ اور لاطینی امریکا کے ممالک کا وینزویلا کی مدد کا اعلان
ملک بھر میں 9 محرم الحرام کے جلوس آج برآمد ہوں گے، سکیورٹی ہائی الرٹ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر