امریکی صدر کی روسی تیل خریدنا بند نہ کرنے پر بھارت پر مزید ٹیرف لگانے کی دھمکی

واشنگٹن( نیشنل ٹائمز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روسی تیل خریدنا بند نہ کرنے پر بھارت پر مزید ٹیرف لگانے کی دھمکی دیدی۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اوول آفس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کو روس سے تیل خریدنے کی قیمت چکانا ہوگی، ٹیرف کے ذریعے امریکا میں اربوں ڈالر آئیں گے، بگ بیوٹی فل بل کی منظوری سے امریکی معیشت میں بہتری آئی۔ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکا ایک سال پہلے دیوالیہ ہونے کے قریب تھا، سرمایہ کاری کیلئے خلیجی ممالک سمیت کئی ملکوں کے دورے کئے، مائیکروچپس اورسیمی کنڈکٹرز پر بڑے ٹیرف لگانے جا رہے ہیں۔امریکی صدر کا کہنا تھا کہ روسی صدر پیوٹن کے ساتھ آج بہت اچھی بات ہوئی لیکن اسے بریک تھرو نہیں کہوں گا، یہ ایک اچھا موقع ہے روسی حکام سے بہت جلد ملاقات ہو گی، ایران اسرائیل سمیت پانچ جنگیں ختم کرا چکا ہوں۔



  تازہ ترین   
وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ، درجنوں عمارتیں منہدم، 164 افراد ہلاک، 1000 سے زائد زخمی
خلیجی اتحادیوں کا تحفظ ترجیح، ایران پراکسیز کی حمایت ترک کرے: مارکو روبیو
ایران جنگ میں یورپ نے ہمارا ساتھ نہیں دیا، ٹرمپ کا نیٹو چیف سے ملاقات میں شکوہ
متضاد امریکی بیانات تہران کے واشنگٹن پر عدم اعتماد میں اضافہ کریں گے، ایران
صدر آصف علی زرداری نے فنانس بل 27-2026 کی منظوری دے دی
وینزویلا میں زلزلے سے جانی نقصان پر صدر زرداری کا اظہارِ افسوس
ڈونلڈ ٹرمپ اور لاطینی امریکا کے ممالک کا وینزویلا کی مدد کا اعلان
ملک بھر میں 9 محرم الحرام کے جلوس آج برآمد ہوں گے، سکیورٹی ہائی الرٹ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر