مزاحمتی گروہوں کو غیر مسلح کرنے کے معاملے پر لبنانی حکومت اور حزب اللہ آمنے سامنے آگئے

انٹرنیشنل ڈیسک ( نیشنل ٹائمز)لبنانی کابینہ کی جانب سے ملک میں مزاحمتی گروہوں کو غیر مسلح کرنے کی قرارداد پر حزب اللہ نے سخت ردعمل ظاہر کیا ہے۔
حزب اللہ کی جانب سے جاری بیان میں لبنانی وزیراعظم نواف سلام کی کابینہ کی قرارداد کو گھناؤنا گناہ قرار دیا اور کہا کہ اس فیصلے کی حیثیت نہ ہونے کے برابر ہے، ساتھ ہی حکومت اور بااختیار اداروں کے ساتھ مذاکرات کرنے کا بھی عندیہ دے دیا۔ اس سے قبل لبنانی کابینہ نے فوج کو رواں سال کے آخر تک ہتھیاروں کو ریاستی کنٹرول میں لانے کا ٹاسک دیا جس کے بعد حزب اللہ اور امل ملیشیا سمیت ملک میں موجود مسلح مزاحمتی گروپوں کی جانب سے شدید رد عمل آیا ہے۔ گزشتہ روز حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل نعیم قاسم نے حکومتی قرارداد کی سخت مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ مزاحمتی تحریکیں طائف معاہدے کے تحت آئین کا حصہ ہیں اور اس معاہدے میں لبنان کے دفاع کے تمام ممکنہ طریقوں کا ذکر موجود ہے۔ دوسری جانب لبنانی وزیر انصاف ابراہیم نجار نے کہا کہ نعیم قاسم کا بیان سیاسی رائے ہے جس کا کوئی قانونی یا آئینی وزن نہیں کیونکہ آئین واضح طور پر ریاستی خودمختاری اور اسلحے کی اجارہ داری سمیت جنگ اور امن میں فیصلوں کا حق صرف ریاست کو سونپتا ہے۔



  تازہ ترین   
وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ، درجنوں عمارتیں منہدم، 164 افراد ہلاک، 1000 سے زائد زخمی
خلیجی اتحادیوں کا تحفظ ترجیح، ایران پراکسیز کی حمایت ترک کرے: مارکو روبیو
ایران جنگ میں یورپ نے ہمارا ساتھ نہیں دیا، ٹرمپ کا نیٹو چیف سے ملاقات میں شکوہ
متضاد امریکی بیانات تہران کے واشنگٹن پر عدم اعتماد میں اضافہ کریں گے، ایران
صدر آصف علی زرداری نے فنانس بل 27-2026 کی منظوری دے دی
وینزویلا میں زلزلے سے جانی نقصان پر صدر زرداری کا اظہارِ افسوس
ڈونلڈ ٹرمپ اور لاطینی امریکا کے ممالک کا وینزویلا کی مدد کا اعلان
ملک بھر میں 9 محرم الحرام کے جلوس آج برآمد ہوں گے، سکیورٹی ہائی الرٹ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر