ڈونلڈ ٹرمپ ایک اور دیرینہ مسئلہ حل کرانےکے خواہشمند، فریقین کو وائٹ ہاؤس بلالیا

ویب ڈیسک( نیشنل ٹائمز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایک اور دیرینہ مسئلہ حل کرانے کے خواہشمند ہیں اور اس سلسلے میں فریقین کے درمیان واشنگٹن میں ملاقات طے ہوگئی ہے۔برطانوی خبر ایجنسی کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کی میزبانی میں آرمینیا و آذربائیجان کے رہنماؤں کی ملاقات طے ہوگئی ہے۔آرمینیا حکومت کے جاری کردہ بیان کے مطابق وزیراعظم نیکول پشینیان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور آذربائیجان کے صدر الہام علیوف سے وائٹ ہاؤس میں ملاقات کریں گے۔ حکومت کے مطابق یہ سہ فریقی ملاقات خطے میں امن، خوشحالی اور اقتصادی تعاون کو فروغ دینےکے لیے ہوگی۔آرمینیا کے وزیر اعظم پشینیان 7 اور 8 اگست کو واشنگٹن کے دورے پر ہوں گے اور اس دوران صدر ٹرمپ سے دو طرفہ ملاقات بھی کریں گے۔ ایک امریکی عہدیدار نے بھی اس پیشرفت کی تصدیق کی ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق امریکی عہدیدار نے بتایا ہےکہ ڈونلڈ ٹرمپ آئندہ جمعے کو وائٹ ہاؤس میں امن مذاکرات کے لیے آرمینیا اور آذربائیجان کے رہنماؤں کی میزبانی کریں گے اور اس بات کا امکان ہے کہ اجلاس میں امن معاہدےکے فریم ورک کا اعلان کیا جائے۔یاد رہےکہ آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان تعلقات 1991 سے کشیدہ ہیں ، جب آرمینیائی فوج نے بین الاقوامی طور پر آذربائیجان کا حصہ تسلیم کیےگئے نگورنوکاراباخ پر قبضہ کرلیا تھا، آذربائیجان نے 2020 میں 44 روزہ جنگ کے دوران زیادہ تر علاقہ آزاد کرالیا تھا۔پھر اکتوبر 2023 میں نگورنو کاراباخ میں ایک بار پھر آذربائیجان کی جانب سے آپریشن شروع کیا گیا جس کے باعث نگورنو کاراباخ کے علیحدگی پسند غیر مسلح ہونے پر مجبور ہوگئے اور انہوں نے حکومت تحلیل کرنے اور آذربائیجان کے ساتھ الحاق کرنے کا اعلان کیا۔



  تازہ ترین   
وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ، درجنوں عمارتیں منہدم، 164 افراد ہلاک، 1000 سے زائد زخمی
خلیجی اتحادیوں کا تحفظ ترجیح، ایران پراکسیز کی حمایت ترک کرے: مارکو روبیو
ایران جنگ میں یورپ نے ہمارا ساتھ نہیں دیا، ٹرمپ کا نیٹو چیف سے ملاقات میں شکوہ
متضاد امریکی بیانات تہران کے واشنگٹن پر عدم اعتماد میں اضافہ کریں گے، ایران
صدر آصف علی زرداری نے فنانس بل 27-2026 کی منظوری دے دی
وینزویلا میں زلزلے سے جانی نقصان پر صدر زرداری کا اظہارِ افسوس
ڈونلڈ ٹرمپ اور لاطینی امریکا کے ممالک کا وینزویلا کی مدد کا اعلان
ملک بھر میں 9 محرم الحرام کے جلوس آج برآمد ہوں گے، سکیورٹی ہائی الرٹ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر