ترکیہ: تاریخی آیا صوفیہ مسجد میں آگ لگانے کی کوشش ناکام بنادی گئی

استنبول(نیشنل ٹائمز) ترکیہ کی تاریخی آیا صوفیہ مسجد کو آگ لگانے کی کوشش ناکام بنادی گئی اور مسجد میں آگ لگانے کی کوشش کرنے والے شخص کو گرفتار کر لیا گیا۔
ترک میڈیا کے مطابق یہ واقعہ 11 جولائی کی رات پیش آیا جب عشاء کی نماز کے بعد مسجد میں زائرین کی تعداد کم ہو چکی تھی۔سکیورٹی کیمروں کی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مشتبہ شخص کسی بھی آتش گیر مواد کے بغیر مسجد میں داخل ہوا اور سکیورٹی اسکینرز سے بغیر کسی رکاوٹ کے گزر گیا، اس نے اپنی جیبوں میں کاغذ کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے بھی رکھے ہوئے تھے۔مشتبہ شخص منبر کے بجائے مسجد کے ستونوں کے پیچھے چلا گیا، جہاں اس نے کاغذوں کو پھاڑ کر ان میں آگ لگا دی اور مسجد سے باہر نکل گیا۔آگ لگنے کے بعد مسجد میں موجود ایک خاتون نے دھواں دیکھ کر فوراً امام کو اطلاع دی جنہوں نے سکیورٹی بیریئر ہٹا کر آگ پر قابو پانے کی کوشش کی اور جلتا ہوا قالین فوراً ہٹا دیا گیا جس سے 1500 سال پرانی تاریخی مسجد کو بڑے نقصان سے بچا لیا گیا۔استنبول پولیس نے اعلان کیا کہ تحقیقات کے دوران مشتبہ شخص کو شناخت کرکے گرفتار کر لیا گیا ہے۔



  تازہ ترین   
وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ، درجنوں عمارتیں منہدم، 164 افراد ہلاک، 1000 سے زائد زخمی
خلیجی اتحادیوں کا تحفظ ترجیح، ایران پراکسیز کی حمایت ترک کرے: مارکو روبیو
ایران جنگ میں یورپ نے ہمارا ساتھ نہیں دیا، ٹرمپ کا نیٹو چیف سے ملاقات میں شکوہ
متضاد امریکی بیانات تہران کے واشنگٹن پر عدم اعتماد میں اضافہ کریں گے، ایران
صدر آصف علی زرداری نے فنانس بل 27-2026 کی منظوری دے دی
وینزویلا میں زلزلے سے جانی نقصان پر صدر زرداری کا اظہارِ افسوس
ڈونلڈ ٹرمپ اور لاطینی امریکا کے ممالک کا وینزویلا کی مدد کا اعلان
ملک بھر میں 9 محرم الحرام کے جلوس آج برآمد ہوں گے، سکیورٹی ہائی الرٹ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر