طوفان فلورس برطانیہ اور آئرلینڈ سے ٹکرا گیا، ٹرینیں اور پروازیں منسوخ، تقریبات ملتوی

لندن(نیشنل ٹائمز)طوفان فلورس کے باعث برطانیہ میں متعدد پروازیں، ٹرینیں منسوخ اور تقریبات ملتوی کردی گئیں، طوفان اور تیز ہواؤں سے نظام زندگی میں بڑے پیمانے پر خلل پڑنےکا خدشہ ہے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق طوفان فلورس برطانیہ اور آئرلینڈ سے ٹکرا گیا ہے، اسکاٹ لینڈ اور آئرلینڈ کے ساحلی علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارش شروع ہوگئی۔یارکشائر، شمالی انگلینڈ، آئرلینڈ اور اسکاٹ لینڈ میں طوفانی ہواؤں اور شدید بارش کا الرٹ جاری کردیا گیا۔تیزہواؤں سے درخت گرگئے، متعدد شاہراؤں پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی ہے۔ برطانیہ کے شمالی علاقوں میں متعدد ٹرینیں، پروازیں اور کشتیوں کا سفر منسوخ کردیا گیا۔ یارکشائر کے کئی تفریحی مقامات بھی خراب موسم کی وجہ سے بند کر دیےگئے۔برطانیہ کےکئی علاقوں کے لیے طوفان اور تیز ہواؤں کی وارننگ جاری کی گئی ہے۔ طوفان فلورس کے باعث برطانیہ میں ہوا اور بارش کا زور ہے۔برطانوی میڈیا کے مطابق اسکاٹ لینڈ کے بڑے حصوں میں صبح 10:00 بجے سے ایمبر وارننگ نافذ ہو چکی ہے۔ شمالی انگلینڈ، ویلز، شمالی آئرلینڈ اور اسکاٹ لینڈ کے لیے صبح 6 بجےسے یلو وارننگ جاری کی گئی ہے۔طوفان کے پیش نظر نیو کیسل کے شمال میں ایسٹ کوسٹ مین لائن کی سروسز منسوخ کر دی گئی۔ مغربی جانب پریسٹن کے شمال میں ریلوے مسافروں کو سفر نہ کرنےکی ہدایت کی گئی ہے۔گلاسگو سے اسکاٹش جزیروں کی جانب پروازیں بھی منسوخ کر دی گئیں، ایڈنبرا میں پرنسز اسٹریٹ گارڈنز بند کر دیا گیا ہے۔ نارتھ بیروک میں ہونے والا آج کا “فرنج بائے دی سی” فیسٹیول بھی ملتوی کردیا گیا۔برطانوی میڈیا کے مطابق ڈرائیوروں کو خصوصی احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔



  تازہ ترین   
وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ، درجنوں عمارتیں منہدم، 164 افراد ہلاک، 1000 سے زائد زخمی
خلیجی اتحادیوں کا تحفظ ترجیح، ایران پراکسیز کی حمایت ترک کرے: مارکو روبیو
ایران جنگ میں یورپ نے ہمارا ساتھ نہیں دیا، ٹرمپ کا نیٹو چیف سے ملاقات میں شکوہ
متضاد امریکی بیانات تہران کے واشنگٹن پر عدم اعتماد میں اضافہ کریں گے، ایران
صدر آصف علی زرداری نے فنانس بل 27-2026 کی منظوری دے دی
وینزویلا میں زلزلے سے جانی نقصان پر صدر زرداری کا اظہارِ افسوس
ڈونلڈ ٹرمپ اور لاطینی امریکا کے ممالک کا وینزویلا کی مدد کا اعلان
ملک بھر میں 9 محرم الحرام کے جلوس آج برآمد ہوں گے، سکیورٹی ہائی الرٹ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر