غزہ پر اسرائیلی حملوں میں 98 فلسطینی شہید، بھوک سے بھی مزید 7 فلسطینی انتقال کرگئے

انٹرنیشنل ڈیسک (نیشنل ٹائمز)مقبوضہ فلسطین کے علاقے غزہ میں امداد کے منتظر لوگوں اور پناہ گزین کیمپوں پر اسرائیلی فوج کے حملے جاری ہیں۔
قابض فوج نے صبح سے اب تک مزید 36 فلسطینیوں کو شہید کردیا، اسرائیلی فوج کے حملوں میں شہید ہونے والوں میں امداد کے منتظر 13 افراد بھی شامل تھے۔فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی فوج کے مسلسل حملوں کے باعث ایک روز میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 98 ہوگئی جبکہ ایک ہزار سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے۔فلسطینی وزارت صحت نے بتایاکہ 7 اکتوبر 2023 کے بعد سے اسرائیلی فوج کے حملوں میں اب تک 60 ہزار 430 فلسطینی شہید جبکہ ایک لاکھ48 ہزار 722 افراد زخمی ہوچکے ہیں۔عرب میڈیا نے اپنی رپورٹ میں بتایاکہ غزہ میں بھوک کی شدت سے ایک بچے سمیت مزید 7 فلسطینی انتقال کر گئے جس کے بعد غزہ میں غذائی قلت سے شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 169 تک پہنچ گئی۔ اُدھر جنگی جنون میں مبتلا اسرائیل نے یرغمالیوں کی رہائی تک جنگ نہ روکنے کا اعلان کردیا۔دوسری جانب فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے بھی آزاد فلسطینی ریاست کے قیام تک ہتھیار ڈالنے سے انکار کر دیا۔ حماس نے واضح پیغام دیاکہ دارالحکومت بیت المقدس کے ساتھ خودمختار فلسطینی ریاست کے قیام تک ہماری مزاحمت روکنا ناممکن ہے۔



  تازہ ترین   
وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ، درجنوں عمارتیں منہدم، 164 افراد ہلاک، 1000 سے زائد زخمی
خلیجی اتحادیوں کا تحفظ ترجیح، ایران پراکسیز کی حمایت ترک کرے: مارکو روبیو
ایران جنگ میں یورپ نے ہمارا ساتھ نہیں دیا، ٹرمپ کا نیٹو چیف سے ملاقات میں شکوہ
متضاد امریکی بیانات تہران کے واشنگٹن پر عدم اعتماد میں اضافہ کریں گے، ایران
صدر آصف علی زرداری نے فنانس بل 27-2026 کی منظوری دے دی
وینزویلا میں زلزلے سے جانی نقصان پر صدر زرداری کا اظہارِ افسوس
ڈونلڈ ٹرمپ اور لاطینی امریکا کے ممالک کا وینزویلا کی مدد کا اعلان
ملک بھر میں 9 محرم الحرام کے جلوس آج برآمد ہوں گے، سکیورٹی ہائی الرٹ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر