اسرائیل غزہ میں قتل عام کی منظم ریاستی پالیسی پر عمل پیرا ہے: ڈاکٹرز وِد آؤٹ بارڈرز

ویب ڈیسک(نیشنل ٹائمز)ڈاکٹروں کی بین الاقوامی تنظیم ڈاکٹرز وِد آؤٹ بارڈرز کا کہنا ہے کہ اسرائیل مقبوضہ غزہ میں افراتفری اور قتل عام کی منظم ریاستی پالیسی پر عمل کر رہا ہے۔غزہ میں ڈاکٹرز وِد آؤٹ بارڈرز کی پروجیکٹ کوآرڈینیٹر کیرولین ولیمز (Caroline Willemen) نے بتایا کہ غزہ کے محصور علاقے میں خوراک اب بھی انتہائی حد تک نایاب ہے، لوگ روزانہ خوراک کی تلاش میں اپنی جانوں کو خطرے میں ڈال رہے ہیں۔دوسری جانب اٹلی نے اعلان کیا ہے کہ وہ غزہ میں فضائی امداد کی فراہمی کا آغاز کرے گا جبکہ اسپین نے بھی کل غزہ میں 12 ٹن خوراک فضائی سے گرانے کا اعلان کیا تھا۔ اس سے قبل برطانیہ اور فرانس بھی مشرق وسطیٰ کے ممالک کے ساتھ مل کر فلسطینی علاقے میں انتہائی ضروری انسانی امداد کی فضائی فراہمی کر چکے ہیں۔غزہ کی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 2 بچوں سمیت مزید 3 افراد بھوک اور غذائی قلت کے باعث شہید ہو گئے، جس کے بعد بھوک سے شہادتوں کی مجموعی تعداد 162 ہو گئی ہے جن میں 92 بچے شامل ہیں۔ اس کے علاوہ جمعے کو اسرائیلی حملوں میں 80 سے زائد فلسطینی جاں بحق اور 270 سے زائد زخمی ہوئے، ان میں سے 49 افراد اُس وقت مارے گئے جب وہ امداد حاصل کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔



  تازہ ترین   
وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ، درجنوں عمارتیں منہدم، 164 افراد ہلاک، 1000 سے زائد زخمی
خلیجی اتحادیوں کا تحفظ ترجیح، ایران پراکسیز کی حمایت ترک کرے: مارکو روبیو
ایران جنگ میں یورپ نے ہمارا ساتھ نہیں دیا، ٹرمپ کا نیٹو چیف سے ملاقات میں شکوہ
متضاد امریکی بیانات تہران کے واشنگٹن پر عدم اعتماد میں اضافہ کریں گے، ایران
صدر آصف علی زرداری نے فنانس بل 27-2026 کی منظوری دے دی
وینزویلا میں زلزلے سے جانی نقصان پر صدر زرداری کا اظہارِ افسوس
ڈونلڈ ٹرمپ اور لاطینی امریکا کے ممالک کا وینزویلا کی مدد کا اعلان
ملک بھر میں 9 محرم الحرام کے جلوس آج برآمد ہوں گے، سکیورٹی ہائی الرٹ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر