بس میں سفر کرنیوالی لڑکی کی اچانک موت، جسم سے چپکے 26 آئی فونز برآمد

انٹر نیشنل ڈیسک (نیشنل ٹائمز)برازیل میں بس میں سفر کرنے والی لڑکی کے پاس سے اچانک کئی موبائل فونز برآمد ہونے پر آس پاس کے لوگ حیران پریشان ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ برازیل کی ریاست پاراناہ میں پیش آیا جہاں ایک 20 سالہ لڑکی سفر کے دوران اچانک طبیعت خراب ہونے کے بعد بےہوش ہوگئی۔رپورٹ کے مطابق لڑکی کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا تھا اور اس کو دورے پڑ رہے تھے، موقع پر پہنچنے والے پیرا میڈکس نے فوری طور پر طبی امداد دی تاہم 45 منٹ کی کوشش کے باوجود اسے بچایا نہ جاسکا۔طبی عملے نے تصدیق کی کہ لڑکی کو دل کا دورہ پڑا جس وجہ سے وہ جانبر نہ ہوسکی۔غیر ملکی میڈیا کا بتانا ہے کہ لوگوں کو حیرانی اس وقت ہوئی جب اس لڑکی کے جسم سے چپکے ہوئے 26 آئی فونز برآمد کیے گئے جن کے بارے میں پولیس نے بتایا کہ لڑکی کے جسم پر آئی فون گوند سے چپکائے گئے تھے۔حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور لڑکی کی موت کی اصل وجہ فارنزک رپورٹ آنے کے بعد معلوم ہو سکے گی تاہم برآمد شدہ آئی فونز کو فیڈرل ریونیو سروس کے حوالے کردیا گیا ہے۔



  تازہ ترین   
وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ، درجنوں عمارتیں منہدم، 164 افراد ہلاک، 1000 سے زائد زخمی
خلیجی اتحادیوں کا تحفظ ترجیح، ایران پراکسیز کی حمایت ترک کرے: مارکو روبیو
ایران جنگ میں یورپ نے ہمارا ساتھ نہیں دیا، ٹرمپ کا نیٹو چیف سے ملاقات میں شکوہ
متضاد امریکی بیانات تہران کے واشنگٹن پر عدم اعتماد میں اضافہ کریں گے، ایران
صدر آصف علی زرداری نے فنانس بل 27-2026 کی منظوری دے دی
وینزویلا میں زلزلے سے جانی نقصان پر صدر زرداری کا اظہارِ افسوس
ڈونلڈ ٹرمپ اور لاطینی امریکا کے ممالک کا وینزویلا کی مدد کا اعلان
ملک بھر میں 9 محرم الحرام کے جلوس آج برآمد ہوں گے، سکیورٹی ہائی الرٹ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر