کینیڈا کے سابق وزیراعظم کی امریکی گلوکارہ کے ساتھ ڈیٹ کی افواہیں، تصویر منظر عام پر

انٹر نیشنل ڈیسک (نیشنل ٹائمز)کینیڈا کے سابق وزیراعظم جسٹن ٹروڈو اور امریکی گلوکارہ کیٹی پیری کے ایک دوسرے کو ڈیٹ کرنے کی افواہیں گردش کررہی ہیں۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کینیڈین شہر مونٹریال کے ایک پرتعیش ریسٹورینٹ میں سابق وزیراعظم جسٹن ٹروڈو اور امریکی گلوکارہ کیٹی پیری کو ایک ساتھ کھانا کھاتے دیکھ کر افواہوں نے زور پکڑا۔دی گارجین کی ایک رپورٹ میں امریکی میڈیا کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ مونٹریال کے ایک عہدیدار نے کینیڈا کے سابق وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو اور گلوکارہ کیٹی پیری کے رواں ہفتے ایک ساتھ کھانا کھانے کی تصدیق کی ہے۔بتایا گیا ہے کہ سابق وزیراعظم اور امریکی گلوکارہ نے اس ریسٹورینٹ میں ایک ساتھ تقریباً 2 گھنٹے گزارے ۔اس کے بعد امریکی میڈیا پر شائع ہونے والی ملاقات کی تصویر نے بھی دونوں کے درمیان افیئرز کی افواہوں کو ہوا دی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں شخصیات نے کاک ٹیلز سے شام کا آغاز کیا اور ٹونا، لوبسٹر اور ایسپراگس سمیت متعدد کھانوں سے لطف اندوز ہوئے تاہم ملاقات کی نوعیت تاحال واضح نہیں کی گئی ہے، نہ ہی جسٹن ٹروڈو، کیٹی پیری یا ریسٹورینٹ کی انتظامیہ کی جانب سے اس ملاقات پر کوئی تبصرہ کیا گیا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ دونوں شخصیات حال ہی میں اپنی پرانی محبتوں سے علیحدہ ہوچکے ہیں۔کیٹی پیری نے رواں ماہ اپنے دیرینہ ساتھی اور اداکار لینڈو بلوم سے کئی سالوں بعد علیحدگی اختیار کر لی ہے ۔دوسری جانب جسٹن ٹروڈو اگست 2023 میں اپنی اہلیہ صوفی گریگوار سے 18 سالہ رفاقت ختم کرنے کا اعلان کرچکے ہیں۔



  تازہ ترین   
وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ، درجنوں عمارتیں منہدم، 164 افراد ہلاک، 1000 سے زائد زخمی
خلیجی اتحادیوں کا تحفظ ترجیح، ایران پراکسیز کی حمایت ترک کرے: مارکو روبیو
ایران جنگ میں یورپ نے ہمارا ساتھ نہیں دیا، ٹرمپ کا نیٹو چیف سے ملاقات میں شکوہ
متضاد امریکی بیانات تہران کے واشنگٹن پر عدم اعتماد میں اضافہ کریں گے، ایران
صدر آصف علی زرداری نے فنانس بل 27-2026 کی منظوری دے دی
وینزویلا میں زلزلے سے جانی نقصان پر صدر زرداری کا اظہارِ افسوس
ڈونلڈ ٹرمپ اور لاطینی امریکا کے ممالک کا وینزویلا کی مدد کا اعلان
ملک بھر میں 9 محرم الحرام کے جلوس آج برآمد ہوں گے، سکیورٹی ہائی الرٹ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر