ڈونلڈ ٹرمپ نے تانبے کی درآمدات پر50 فیصد ٹیرف عائد کردیا

واشنگٹن(نیشنل ٹائمز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تانبے کی درآمدات پر 50 فیصد ٹیرف عائد کردیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق صدر ٹرمپ نے تانبے کی درآمدات پر 50 فیصد ٹیرف کے اعلامیے پر دستخط کردیے ہیں جس کے بعد تانبے کی درآمدات پر عائد 50 فیصد ٹیرف یکم اگست سے نافذ العمل ہوجائے گا۔دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ اگلے مہینے ٹیرف سےخزانے میں 200 ارب ڈالرکا اضافہ ہوگا، وائٹ ہاوس میں ٹریڈ ڈیلز کام کرنے میں بہت مصروف ہیں تاہم کئی ممالک ٹیرف میں کمی کےلیے پیشکش کررہے ہیں۔اس کے علاوہ ٹرمپ نے برازیل پر 40 فیصد اضافی ٹیرف عائد کردیا ہے جس کے بعد برازیل کی مصنوعات پرامریکی ٹیرف مجموعی طور پر 50 فیصد ہوگیا ہے۔امریکی صدر کا کہنا ہے کہ جنوبی کوریاکے ساتھ15 فیصد ٹیرف پرٹریڈ ڈیل پراتفاق ہوگیا ہے، یورپی یونین کے ساتھ اچھی تجارتی ڈیل کی جب کہ چین کے ساتھ بہت شفاف معاہدہ کرنے والے ہیں۔



  تازہ ترین   
وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ، درجنوں عمارتیں منہدم، 164 افراد ہلاک، 1000 سے زائد زخمی
خلیجی اتحادیوں کا تحفظ ترجیح، ایران پراکسیز کی حمایت ترک کرے: مارکو روبیو
ایران جنگ میں یورپ نے ہمارا ساتھ نہیں دیا، ٹرمپ کا نیٹو چیف سے ملاقات میں شکوہ
متضاد امریکی بیانات تہران کے واشنگٹن پر عدم اعتماد میں اضافہ کریں گے، ایران
صدر آصف علی زرداری نے فنانس بل 27-2026 کی منظوری دے دی
وینزویلا میں زلزلے سے جانی نقصان پر صدر زرداری کا اظہارِ افسوس
ڈونلڈ ٹرمپ اور لاطینی امریکا کے ممالک کا وینزویلا کی مدد کا اعلان
ملک بھر میں 9 محرم الحرام کے جلوس آج برآمد ہوں گے، سکیورٹی ہائی الرٹ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر