انٹر نیشنل ڈیسک (نیشنل ٹائمز)روس کے مشرقی ساحل کے قریب 8.8 شدت کے طاقتور زلزلے کے بعد بعد سونامی کی وارننگ جاری کر دی گئی ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق روس کے علاقے کامچٹکا (KAMCHATKA) کے مشرقی ساحلی علاقے میں شدید نوعیت کا زلزلہ آیا جس کی شدت 8.8 ریکارڈ کی گئی۔امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کا مرکز روس کے کامچٹکا جزیرہ نما میں Petropavlovsk شہر کے مشرق میں تقریباً 136 کلومیٹر کے فاصلے پر 19 کلومیٹر گہرائی میں تھا۔روسی وزیر کے مطابق زلزلے کے بعد کامچٹکا کے مختلف حصوں میں 3 سے 4 میٹر اونچی سونامی لہریں ریکارڈ کی گئیں۔زلزلے کے باعث چند افراد کے زخمی ہو نے کی بھی اطلاعات ہیں۔
روس کے مشرقی ساحل کے قریب 8.8 شدت کا خطرناک زلزلہ، سونامی کی وارننگ جاری



